BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 April, 2008, 12:46 GMT 17:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اولمپکس مشعل، سکیورٹی سخت

اولمپکس مشعل
یورپ اور امریکہ میں اولمپکس مشعل کی آمد پر احتجاجی مظاہرے ہوئے
بیجنگ اولمپکس مشعل کی پاکستان آمد کے موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس موقع پر دارالحکومت اسلام آباد میں دو ہزار اضافی پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

اولمپکس مشعل منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسلام آباد پہنچے گی جبکہ مشعل برداری کی تقریب بدھ کے روز منعقد ہوگی، جس میں صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف اور وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی شرکت متوقع ہے۔

انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے وزارت داخلہ میں ایک خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے اور سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے منگل کو ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

سٹی پولیس افسر راولپنڈی سید سعود عزیز نے بی بی سی کو بتایا کہ بیجنگ اولمپکس مشعل برداروں کی سکیورٹی کو وہی درجہ دیا گیا ہے جو صدر، وزیر اعظم یا کسی ملک کے سربراہ کی پاکستان آمد کے موقع پر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ائرپورٹ پر، جو راولپنڈی کی حدود میں واقع ہے، ان مشعل برداروں کی آمد کےموقع پر سات سو سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ان کی آمد سے پہلے شہر بھر میں سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔

نو گو ایریا
 اسلام آباد کی انتظامیہ نے لیاقت جمنیزیم کو، جہاں پر بیجنگ اولمپکس مشعل کی استقبالیہ تقریب منعقد ہونا ہے، لوگوں کے لیے ’نوگو‘ ایریا قرار دیا ہے

سعود عزیز نے کہا کہ شہر میں مختلف جگہوں پر ناکہ بندی کرنے کے علاوہ شہر میں واقع ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں قیام پذیر افراد کے کوائف بھی اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔

ادھر اسلام آباد کی انتظامیہ نے لیاقت جمنیزیم کو، جہاں پر بیجنگ اولمپکس مشعل کی استقبالیہ تقریب منعقد ہونا ہے، لوگوں کے لیے ’نوگو‘ ایریا قرار دیا ہے۔

اسلام آباد کی انتظامیہ نے لیاقت جمنیزیم اور اس کے قرب و جوار اور شہر کے مختلف علاقوں میں بارہ سو کے قریب پولیس اہلکار تعینات کیے ہیں۔اس کے علاوہ شہر کی مارکیٹوں اور پبلک مقامات پر بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

انٹیلیجنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں واقع مساجد اور مدرسوں میں زیر تعلیم طلباء کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

واضح رہے کہ پہلے یہ طے پایا تھا کہ بیجنگ اولمپکس مشعل بردار تین کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے لیاقت جمنیزیم پہنچیں گے، جہاں پر تقریب منعقد ہونا تھی تاہم سیکورٹی خدشات کے پیش نظر یہ تقریب اب صرف لیاقت جمنیزیم میں ہوگی اور اس میں وہی لوگ شریک ہوں گے جنہیں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد