BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 06 April, 2008, 11:57 GMT 16:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اولمپک مشعل کا سفر اور مظاہرے
 کونی حق
ٹی وی میزبان کونی حق سے بھی مشعل چھیننے کی کوشش کی گئی
لندن میں اولمپک مشعل کی پریڈ کے موقع پر پولیس اور تِبت کے حامی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے بعد پینتیس افراد کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔

لندن میں اولمپک مشعل کی دوڑ کا آغاز چیمپئن کشتی ران سر سٹیو ریڈگریو نے ویمبلی سٹیڈیم سے کیا۔

ویمبلی سٹیڈیم سے جب مشعل کے سفر کا آغاز ہوا تو تین افراد نے اس بس پر چڑھنے کی کوشش کی جس پر مشعل لے جائی جا رہی تھی۔ بعد ازاں مظاہرین نے مشعل لے کر دوڑنے والی ٹی وی میزبان کونی حق سے بھی مشعل چھیننے اور ـگ بجھانے والے آلے کی مدد سے مشعل بجھانے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔

مشعل کے اردگرد ایک حفاظتی دائرہ بنایا گیا ہے جبکہ مشعل کے سفر کے راستے پر جگہ جگہ سینکڑوں مظاہرین حقوقِ انسانی کے حوالے سے چین کے ریکارڈ اور تبت میں حالیہ چینی کارروائی کے خلاف مظاہروں کے لیے جمع ہیں۔

لندن کے 2012 اولمپکس کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ سباسچیئن کو نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مظاہرے ہی مشعل کے اس سفر میں توجہ کا اصل مرکز نہیں بنیں گے۔ انہوں نے بی بی سی ریڈیو فائیو لائیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’ اگر مظاہرے پرامن ہوں تو وہ قابلِ قبول ہیں تاہم مجھے امید ہے کہ لوگ اس بات کو پہچانیں گے کہ یہ دراصل اولمپکس اور کھیلوں کا جشن ہے‘۔

پانچ سو کے قریب مظاہرین بھی مشعل کے راستے کے اردگرد جمع ہیں

اولمپک مشعل کے سفر کو بخیروخوبی انجام تک پہچانے کے لیے لندن میٹروپولیٹن پولیس کے دو ہزار ارکان مامور ہیں اور پولیس ترجمان کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ نے اس بارے میں تبت تحریکِ آزادی، فالن گانگ روحانی گروپ اور برما کمپین سمیت چھ تنظیموں سے بات چیت بھی کی ہے۔

اولمپک مشعل کے سفر کے دوران برطانوی وزیراعظم نے اپنی سرکاری رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ سٹریٹ پر مشعل کا استقبال کیا جبکہ برطانیہ میں چین کی سفیر مشعل کو شہر کے چائنا ٹاؤن سے لے کر گزریں۔

اولمپک مشعل لندن کے مختلف علاقوں سے گزرتی ہوئی اکتیس میل کا سفر طے کر کے شمالی گرینچ میں واقع او ٹو ایرینا پہنچے گی۔مشعل کا سفر پیدل اور بس، کشتی اور ٹرین پر طے کیا جائے گا۔

مشعل لے کر دوڑنے والوں میں کرکٹر کیون پیٹرسن، نیوز ریڈر سر ٹریور میکڈونلڈ، ڈبل اولمپک چیمپئن ڈیم کیلی ہومز سمیت کل دس اولمپک چیمپئز، سکولوں کے اٹھارہ بچے اور متعدد جانی پہچانی برطانوی شخصیات شامل ہیں۔

اولمپک مشعل کا رُوٹ

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد