چین :اولمپکس کی انوکھی حمایت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین میں ہزاروں جوڑوں نے آٹھ اگست کو اولمپکس کے افتتاح کا جشن منانے کے لیے اسی دن شادی کرنےکی درخواست دی ہے۔ چین میں آٹھ نمبر کو خوش بختی کی علامت یا مبارک نمبر مانا جاتا ہے اور سنہ 2008 کے آٹھویں مہینے کی آٹھ تاریخ خاص طور پر بہت ہی مبارک سمجھی جا رہی ہے۔ افسران نے تمام جوڑوں کو شادی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ماہ کے اوائیل میں چین میں بہت سے نوزائیدہ بچوں کے نام آؤیون رکھے جانے کی اطلاعات ملی ہیں جس کا مطلب ہے ’اولمپکس گیمز‘۔ اس نام کی اتنی مقبولیت کو اولمپکس کھیلوں کی حمایت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ آٹھ اگست کے دن شادی کرنے کی پہلی درخواست جمعہ کو منظور کی گئی۔ خبر رساں ادارے ژنہوا کے مطابق اس دن شادی کے لیے بیجنگ میں تقریباً ایک ہزار جوڑے درخواست جمع کروانے کی قطار میں گھنٹوں کھڑے رہے۔ اطلاعات ہیں کہ آئندہ ہفتوں میں مجموعی طور پر نو ہزار جؤڑے شادی کی درخواست دیں گے۔ | اسی بارے میں اولمپکس کو کامیاب بنائیں گے: کمیٹی10 April, 2008 | کھیل اولمپک بائیکاٹ کی اپیل مسترد29 March, 2008 | کھیل چین: اولمپکس کے ٹکٹوں کی فروخت28 October, 2007 | کھیل آلودگی تماشائیوں کے لیے خطرہ17 August, 2007 | کھیل اولمپک مشعل چینی حکام کےسپرد30 March, 2008 | کھیل مشعل برداری کی رنگا رنگ تقریب16 April, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||