BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 April, 2008, 07:48 GMT 12:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اولمپکس کو کامیاب بنائیں گے: کمیٹی
اولمپک مشعل
مشعل بردار کو پولیس اور ٹریک سوٹ میں ملبوس چینی سیکورٹی گارڈز نے گھیرے میں لیا ہوا تھا
اولمپک مشعل کے سفر پر مظاہروں کے بعد عالمی اولمپک کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ بیجنگ اولمپک موجودہ بحران سے نکل آئے گی۔

ییک روج نے بیجنگ میں میٹنگ میں نیشنل کمیٹیوں سے کہا کہ وہ اپنے ممالک کو یقین دہانی کروائیں کہ اولمپک گیمز کا کامیاب انعقاد کروایا جائے گا۔

بدھ کے روز سان فرانسسکو میں مشعل کا سفر سخت حفاظتی انتظامات میں ہوا۔ چین کے خلاف مظاہروں کے مد نظر مشعل کا راستہ آخری وقت پر تبدیل کردیا گیا تھا۔

مشعل بردار کو پولیس اور ٹریک سوٹ میں ملبوس چینی سکیورٹی گارڈز نے گھیرے میں لیا ہوا تھا۔

اولمپک کی اس مشعل کو چوبیس مارچ کو یونان کے شہر اولمپیا میں روشن کیا گیا تھا اور اب یہ بیس مختلف ممالک کا سفر کرنے کے بعد آٹھ اگست کو بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں پہنچائی جائے گی۔

مظاہرین نے مشعل کے اس سفر میں ایتھنز، اسنبول، پیرس اور لندن میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تھی جبکہ الماٹی اور روس میں یہ سفر بغیر کسی واقع کے مکمل ہوا تھا۔

اولمپک مشعل اس ہفتے کے آخر میں بیونس آئرس پہنچے گی۔

ییک روج کا کہنا تھا کہ ان کو مشعل کے سفر میں خلل ڈالنے پر افسوس ہوا ہے مگر سان فرانسسکو میں انتظامات بہتر تھے۔

نیشنل اولمپک کمیٹی کی ایسوسی ایشنز سے بات کرتے ہوئے ییک روج نے کہا کہ اپنے ایتھلیٹس کو یقین دہانی کروائیں۔

’ان کو بتائیں کے پریشان نہ ہوں اور وہ ایک مثال قائم کریں گے جس کو پوری دنیا دیکھے گی۔ ہمارے پاس ایک سو بیس دن ہیں جن میں کوشش کر کے ان گیمز کو کامیاب بنانا ہے اور ہم یہ کر سکتے ہیں۔‘

امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کی ممکنہ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے امریکی صدر جارج بش سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر چین اپنا انسانی حقوق کے حوالے سے ریکارڈ بہتر نہیں کرتا تو وہ بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریب کا بائیکاٹ کریں۔

اولمپک مشعل
مظاہروں کے مد نظر مشعل کا راستہ آخری وقت پر تبدیل کردیا گیا تھا

برک اوباما نے ہلیری کلنٹن کے اس بیان کے ایک روز بعد کہا تھا ’بیجنگ اولمپک کی افتتاحی تقریب کا بائیکاٹ خارج از امکان نہیں ہے لیکن اس کا فیصلہ گیمز کے شروع ہونے کے قریب کیا جائے گا۔‘

امریکی ایوان زیریں نے بھی تبت میں چینی حکام کی اقدام کی مذمت کی ہے۔

دلائی لاما امریکہ سے ہوتے ہوئے جاپان پہچ رہے ہیں جہاں وہ ایک پریس کانفرنس میں مشعل کے سفر میں خلل ڈالنے کے حوالے سے بات کریں گے۔

برطانوی وزیر اعظم گارڈن براؤن کی ترجمان نے کہا ہے کہ گارڈن براؤن افتتاحی تقریب میں شامل نہیں ہوں گے اور ان کا اس حوالے سے کوئی پروگرام بھی نہ تھا۔ تاہم وہ اولمپک کی اختتامی تقریب میں شامل ہوں گے۔

سان فرانسسکو میں ہزاروں شائقین نے مشعل کا گھنٹوں انتظار کیا اور دوسری طرف مظاہرین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ لیکن جیسے ہی مشعل جلائی گئی اس کو مشعل بردار ایک ویئر ہاؤس میں لے گئے۔

مشعل بردار ایک گھنٹے بعد شہر کے دوسرے حصے میں مظاہرین سے دور نمودار ہوئی جہاں پر اس کو دو مشعل برداروں کے حوالے کی گئی۔

سان فرانسسکو میں مشعل کے سفر کی جگہ واٹر فرنٹ سے تبدیل کر کے موٹر وے فلائی اوور کر دیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد