مشعل کی تقریب صرف سٹیڈیم میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اولمپکس مشعل چین واپسی کے اپنے سفر میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچی جہاں مشعل برداری کی تقریبات بعد دوپہر شروع ہوں گی۔ جناح سپورٹس کمپلیکس کے گراؤنڈ میں ہونے والی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ہوں گے جبکہ لیاقت جمنازیم میں ہونے والی اختتامی تقریب کی صدارت صدر مملکت جنرل (ر) پرویز مشرف کریں گے۔ حفاظتی نقطہ نظر سے ان تقریبات کو اصل پروگرام کے مقابلے میں بہت مختصر کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی پروگرام کے مطابق، اولمپکس مشعل برداروں کو تین کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے استقبالیہ تقریب کے لیے سپورٹس سٹیڈیم پہنچنا تھا۔
مشعل برداری کی تقریب کے بعد لیاقت جمنازیم میں اختتامی تقریب ہو گی جس میں پاکستان کے نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اسلام آباد میں موسم کی خرابی اور بارش کے امکانات کے پیش نظر اولمپکس مشعل کی انتظامیہ اس وقت مشعل پروگرام کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ رات ایک بجے کے قریب جب مشعل اسلام آباد ائر پورٹ پہنچی تو پاکستان اولمپکس کمیٹی کے سربراہ سید عارف حسن اور پاکستان میں چینی سفیر بھی استقبال کے لیے موجود تھے۔ مشعل کی آمد اور اسلام آباد میں اس کے سفر کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کے تحت دو ہزار اضافی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ۔ | اسی بارے میں اولمپک مشعل بدھ کو پاکستان میں14 April, 2008 | کھیل اولمپک مشعل کا سفر جاری14 April, 2008 | کھیل ’مشعل کا سفر نہیں رک سکتا‘08 April, 2008 | آس پاس اولمپک مشعل دو مرتبہ بجھانا پڑگئی07 April, 2008 | آس پاس اولمپک مشعل: پیرس میں سکیورٹی07 April, 2008 | آس پاس اولمپک مشعل کا سفر اور مظاہرے06 April, 2008 | آس پاس 2008 گیمز، ایمنسٹی کی تنقید30 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||