BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 24 July, 2008, 21:30 GMT 02:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق بیجنگ اولمپکس سے باہر
 عراقی کھلاڑی
عراقی حکام دو کشتی ران بھی اولمپکس میں بھیجنا چاہتے تھے
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ عراق سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس کی آئندہ ماہ شروع ہونے والے بیجنگ اولمپکس میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

عراقی حکومت کی جانب سے ملک کی اولمپک کمیٹی کے عہدیداران کی تبدیلی کے بعد آئی او سی نے پہلے ہی عراقی ایتھلیٹس پر عارضی پابندی عائد کی ہوئی تھی۔ آئی او سی کے چارٹر کے تحت رکن ممالک کی اولمپک کمیٹیوں پر کسی قسم کا سیاسی اثر نہیں ہونا چاہیے۔

عراقی حکام نے چین میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں کے لیے کم از کم سات رکنی ٹیم بھیجنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم آئی او سی کی ترجمان گیسیل ڈیویز کا کہنا ہے کہ’ بیجنگ اولمپکس کے لیے ایتھلیٹکس کے سوا تمام کھیلوں میں نام بھیجنے کا وقت گزر گیا ہے اور آئی او سی کو افسوس کے ساتھ یہ بات کہنا پڑ رہی ہے کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ بیجنگ اولمپکس میں عراق کی نمائندگی نہیں ہو گی‘۔

ترجمان نے کہا کہ آئی او سی عراقی ایتھلیٹس کو کارکردگی کا مظاہرہ کرتے دیکھنا چاہتی ہے تاہم انہیں مایوسی ہوئی ہے کہ یہ کھلاڑی اپنی حکومت کی ’بری پالیسیوں‘ کا نشانہ بنے۔

عراقی اولمپک کمیٹی کے جنرل سیکرٹری حسین العیمدی کے مطابق عراقی حکام کو آئی او سی کی جانب سے عراقی کمیٹی کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔ ان کے مطابق’ یہ حتمی فیصلہ ہے اور اس میں اپیل کی گنجائش نہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ عراق اولمپک گیمز میں حصہ نہیں لے گا‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد