عراقی فٹ بال ٹیم کی رکنیت معطل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی فٹبال فیڈریشن ( فیفا ) نے عراقی حکومت کی جانب سے کھیلوں کی تمام فیڈریشنز اور اولمپک کمیٹی کی تحلیل کے بعد عراقی فٹبال ٹیم کی عالمی رکنیت عارضی طور پر ایک برس کے لیے معطل کر دی ہے۔ فیفا کا کہنا ہے جب تک عراقی حکومت اپنا فیصلہ واپس نہیں لیتی تب تک رکنیت بحال نہیں ہوگی۔ حکومت نے ان اداروں پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا تھا اور انہیں غیر قانونی قرار دے کرگزشتہ ہفتے تحلیل کر دیا تھا۔ عراق کی اولمپک کمیٹی اور فٹبال اتھارٹی نے فیفا سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی تھی۔ فیفا اپنی اس کارروائی سے عراقی حکومت پر پورا دباؤ ڈالنا چاہتی ہے تا کہ عراق اپنی اولمپک کمیٹی اور دیگر کھیل فیڈریشنز کو تحلیل کرنے کا فیصلہ واپس لے لے۔ فیفا نے کھیل میں سیاسی مداخلت پر بہت واضح پالیسی اپنا رکھی ہے۔ اس کہنا ہے کہ وہ اس بارے تحریر ی طور یقین دہانی چاہتا ہے عراقی حکومت نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے اور اگر عراق ایسا نہیں کرتا ہے تو پھر وہ ایک برس سے کے لیے عالمی فٹبال سے باہر ہو جائےگا۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلے میں عراق کا آئندہ اتوار کو برسبین میں آسٹریلیا کے ساتھ میچ ہونا طے تھا۔ عراق میں فٹبال کے تئیں زبردست جوش وجنون پایا جاتا ہے اور یہ کھیل منقسم ملک میں جذبہ اتحاد کا پاسبان بھی ہے اور ٹیم کی معطلی ایک ایسا قدم ہوگا جو عراقی وزیر اعظم نوری المالکی کی مقبولیت میں زبردست کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ دو ہزار چار کے اولمپکس میں عراقی فٹبال ٹیم نے سیمی فائنل میں پہنچ کر سب کو حیران کر دیا تھا اور ملایشیاء میں گزشتہ برس اس ٹیم نے ایشیا کپ بھی جیتا تھا۔ | اسی بارے میں عراق نے ایشیا کپ جیت لیا29 July, 2007 | کھیل عراق ایشیاء کپ کے سیمی فائنل میں22 July, 2007 | کھیل فٹبال: عراق کی شاندار جیت22 October, 2007 | کھیل فٹ بال پر پابندی، ایران کی مذمت25 November, 2006 | کھیل زیدان۔میتاراتزی، صلح کی کوشش 12 September, 2006 | کھیل فیفا نے زیدان پر پابندی عائد کر دی20 July, 2006 | کھیل عالمی کپ: یوکرین، اٹلی فاتح26 June, 2006 | کھیل سپانسرشِپ پر ڈاکٹروں کی تنقید16 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||