عراق ایشیاء کپ کے سیمی فائنل میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کی ٹیم ویتنام کو دو گول سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ایشیاء کپ سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ میچ کے دوسرے ہی منٹ میں نشاط اکرم کی فری کک پر ایک خوبصورت ہیڈ مار کر محمود نے عراق کی طرف سے پہلا گول کیا۔ مڈ فیلڈر نشاط نے اچھا کھیل پیش کیا۔ وقفے سے قبل گیان وا فونگ کی گول کرنے کی ایک کوشش نے ویتنام کے سپورٹرز کو کچھ امید فراہم کی۔ وقفے کے فوراً بعد ویتنام کے مڈفیلڈر نے ایک اچھی فری کک لگائی لیکن عراقی گول کیپر نور صابری عباس نے انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ میچ کے چھیاسٹھویں منٹ میں محمود نے ایک خوبصورت فری کک لگا کر ویتنام کی امیدوں پر پانی پھر دیا اور عراق نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے برتری حاصل کرلی۔ دوسری جانب جاپان پنیلٹی شوٹ پر ایک دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر اشیاء کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ اس سے قبل جرمنی میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے جاپان کو 3-1 سے شکست دی تھی۔ |
اسی بارے میں ورچوئل ریپلے: آسٹریلیا بمقابلہ جاپان12 June, 2006 | کھیل عراقی باکسرزاور امریکی کوچ04 May, 2004 | کھیل پیرا گوئے نے عراق کو ہرا دیا25 August, 2004 | کھیل اٹلی نےعراق کو تین صفر سے ہرایا28 August, 2004 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||