فٹبال: عراق کی شاندار جیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سنہ 2010 میں ہونے والے فٹبال عالمی کپ کے ’پری کوالیفائنگ راؤنڈ‘ کے ایک میچ میں عراق نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے دی۔ پیر کو پنجاب فٹ بال سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں مہمان ٹیم کی جانب سے مڈ فیلڈر مہدی عجیل نے چارگول کیے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عراقی ٹیم میچ پر چھائی رہی اور اس کی جانب سے میچ کا پہلا گول کھیل کے اٹھارہویں منٹ میں نشاط اکرم نے کیا۔ پانچ منٹ بعد مہدی عجیل نے عراق کا دوسرا گول کیا۔ پہلے ہاف کے خاتمے پر عراقی ٹیم دو گول سے جیت رہی تھی۔ دوسرے ہاف کے آغاز سے ہی عراقی ٹیم نے زیادہ بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہاف شروع ہونے کے چار منٹ بعد ہی عجیل مہدی کے دوسرے گول کی بدولت تین صفر کی برتری حاصل کر لی۔
عراق کا چوتھا گول جسیم الاحمد نے اکہترویں منٹ میں کیا۔ کھیل کے آخری سات منٹ میں عراقی ٹیم نے مزید تین گول کر کے میچ یقینی طور پر اپنے نام کر لیا۔ عراق کی فٹبال ٹیم ایشین چمپیئن ہے اور عالمی رینکنگ میں اس کا 65 واں نمبر ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم کی عالمی رینکنگ 175 ہے۔ عالمی کپ کے اس پری کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر میچز ہوں گے۔ پاکستان کی ٹیم عراق کے خلاف 28 اکتوبر کو دمشق میں اس سلسلے کا دوسرا میچ کھیلے گی۔ |
اسی بارے میں پاکستانی فٹبال ٹیم ، برطانوی کھلاڑی02 August, 2007 | کھیل عراق نے ایشیا کپ جیت لیا29 July, 2007 | کھیل عراق ایشیاء کپ کے سیمی فائنل میں22 July, 2007 | کھیل پاک بھارت فٹبال سیریز10 June, 2005 | پاکستان اولمپک: عراق سیمی فائنل میں 22 August, 2004 | کھیل فٹبال: پاکستان اور امارات مدمقابل28 February, 2006 | کھیل پاکستان انڈر 21 کی کامیابی14 February, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||