پاکستان انڈر 21 کی کامیابی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی انڈر 21 فٹ بال ٹیم نےپاکستان کے لیے فٹ بال کے کھیل میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ چوبیسویں اولمپک گیمز کے پری کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے مرحلے میں اس نے سنگاپور کو شکست دے کر دوسرے مرحلے تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ پنجاب فٹ بال سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پاکستان اور سنگا پور کی انڈر 21 ٹیموں کے درمیان ہونے والے اس میچ میں پاکستان نے2-3 سے فتح حاصل کی۔ اسی سلسلے میں بدھ کو لاہور میں دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ کھیلا گیا۔ سنگاپور کی ٹیم نے ملنے والے موقعوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پے در پے دو گول کر دیے۔ یہ دونوں گول سنگاپور کی ٹیم کے کپتان محمد خیر الامری نے پہلے ہاف کے 31 ویں اور 39 ویں منٹ کیے۔ دو گول کا خسارہ اٹھانے کے بعد پاکستان کی ٹیم کے کوچ محمد رشید نے دوسرے ہاف میں اپنی حکمت عملی تبدیل کی اور فارورڈ فاروق شاہ کو میدان میں بھیجا۔ فاروق شاہ نے جاتے ہی کھیل کا منظر تبدیل کر دیا۔ فاروق شاہ کی ایک موو پر شنگا پور کے دفاعی کھلاڑی اسکندر بن یوسف نے اوون گول کر دیا جس سے سنگا پور کی برتری کم ہو گئی۔ میچ کے 76 ویں منٹ میں فاروق شاہ نے انتہائی خوبصورت گول کر کے میچ 2-2 گول سے برابر کر دیا۔میچ کے 89 ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے محمد رسول نے تیسرا اور فیصلہ کن گول کر دیا۔ سنگاپور کے خلاف دونوں میچ جیت کر پاکستان کی انڈر 21 ٹیم نے اولمپک گیمز کے پری کوالیفائنگ راؤنڈ کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا اب دوسرے مرحلے میں پاکستان کا مقابلہ بحرین،کویت اور قطر جیسی مضبوط ٹیموں کے ساتھ ہو گا۔ اس سلسلے میں پاکستان کی ٹیم اپنا اگلا میچ 28 فروری کو بحرین کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان کی ٹیم کے کپتان زاہد حمید کا کہنا ہے کہ سنگاپور کو شکست دینے سے پاکستان کی ٹیم کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں جس کا فائدہ اگلے راؤنڈ میں ہو گا۔ زاہد حمید نے اس فتح کا سہرا فارورڈ فاروق شاہ کے سر باندھا ہے کیونکہ سنگا پور میں ہونے والے میچ کے دونوں گول بھی فاروق شاہ نے کیے تھے۔ | اسی بارے میں عورتوں کے عالمی فٹبال مقابلے شروع20 September, 2003 | کھیل قطر کا فٹبالی خواب10 August, 2003 | کھیل ایسٹ بنگال، تاریخی فتح | کھیل ساؤتھ ایشین گیمز کا اختتام28 August, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||