BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 10 August, 2003, 15:14 GMT 19:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قطر کا فٹبالی خواب
فٹ بال کےکھلاڑیوں کی آمدسےقطرکےلیےمنافع کا امکان
فٹ بال کےکھلاڑیوں کی آمدسےقطرکےلیےمنافع کا امکان

دنیائے فٹ بال کے مایہ ناز کھلاڑی جن میں ارجنٹینا کے سپر اسٹار گیبریئل بتیستا، برازیل کے روماریو اور مانچسٹر سٹی کے علی بیناربیا بھی شامل ہیں، آئندہ سیزن میں خلیجی ریاست قطر میں اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے۔

توقع ہے کہ کیلٹک کے اسٹرائکر ہینریک لارسن بھی ان کھلاڑیوں سے آن ملیں گے۔ سویڈن سے تعلق رکھنے والے لارسن نے کہا کہ اگر انہیں کوئی بڑی پیشکش کی گئی تو وہ اس پر سنجیدگی سے غور کریں گے اور اپنے خاندان سے صلاح مشورہ کریں گے۔

قابلِ غور بات یہ ہے لیکن آخر قطر فٹ بال کھلاڑیوں کا نیا مرکز کیونکر بن گیا؟ اس کا جواب بہت سادہ اور آسان ہے اور وہ ہے پیسہ۔

گیبریئل بتیستا

قطر کی اولمپک کمیٹی نے ہر ٹیم کو ایک کروڑ ڈالر دیئے ہیں تاکہ وہ چار بڑے کھلاڑیوں کو بلا سکیں۔ٹاپ ڈویژن کی دس ٹیموں میں ہر ایک اٹھارہ لیگ میچ کھیلے گی اور سوکر ایسوسی ایشن کپ میں چار میچ جیتنے والی ٹیم فائنل تک پہنچ جائے گی۔

انیس سو چوہتر میں تشکیل پانے کے باوجود قطر لیگ کو عوامی مقبولیت حاصل نہیں ہو پائی۔

بیشتر کھلاڑی نیم پیشہ ور ہیں اور فٹ بال کھیلنے کے ساتھ ساتھ مختلف ملازمتیں کر رہے ہیں۔

گزشتہ برس ہونے والے مقابلوں میں شائقین کی زیادہ سے زیادہ تعداد دس ہزار رہی جو السعد اور الریان کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے آئی تھی۔

علی بیناربیا بھی قطر جائیں گے

تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ دنیا کے نامور فٹ بال کھلاڑیوں کی شمولیت سے یہ رجحان بدل جائے گا۔

مڈل ایسٹ فٹ بال ڈاٹ کام کے مدیر محمد چبارو نے کہا ہے کہ قطر میں برازیل کے مقابلے میں ارجنٹینا کو زیادہ شہرت حاصل ہے اور خلیجی ممالک میں بتیستا کو ایک بڑا ہیرو تسلیم کیا جاتا ہے۔

اولمپک کمیٹی فٹ بال پر لاکھوں ڈالر خرچ کرنے کے لیے اس لیے تیار ہے کیونکہ کمیٹی کے سربراہ شہزادہ تامیم کھیلوں کے دلدادہ ہیں اور انہیں ریاست کے حکمران شیخ محمد حماد بن خلیفہ التھانی نے (جو شہزادہ تامیم کے والد بھی ہیں) بظاہر اپنا ولی عہد بھی نامزد کر دیا ہے۔

شیخ محمد حماد بن خلیفہ التھانی توقع کر رہے ہیں کہ دنیا کے مایہ ناز فٹ بال کھلاڑیوں کو قطر مدعو کر کے قطر کی فٹ بال ایسوسی ایشن خاصا منافع کما سکتی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد