عراق نے ایشیا کپ جیت لیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق نے ایشا کپ فٹبال میں سعودی عرب کو ایک صفر سے ہرا کر فائنل جیت لیا ہے۔ یہ فائنل انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہوا۔ عراق کے لیے فیصلہ کن گول کپتان یونس محمود نے کیا جبکہ بہترویں منٹ میں ان کے ایک بلند و بالا ہیڈ شاٹ کو سعودی گول کیپر بے بسی سے روکنے میں ناکام رہے۔ اس پہلے سعودی گول کیپر نے عراقی کھلاڑیوں کے کئی خطرناک حملے روکے تھے۔ ایشیا کپ کے اس فائنل کو مقابلے کے بہترین حملہ آور کھلاڑیوں اور بہترین دفاع کا مقابلہ کہا جارہا تھا لیکن میچ میں عراقی کھلاڑیوں نے سعودی اسٹرائیکرز کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا۔ دوسری طرف خود عراق میں سیمی فائنل میں فتح کے بعد ہوئے تشدد کے اعادے کو روکنے کے لیے بغداد میں گاڑیوں کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ایشیاء کپ کے سیمی فائنل میں عراقی فٹبال ٹیم کی فتح کی خوشی کا جشن منانے والوں پر ہوئے بم حملوں میں کم سے کم پچاس افراد ہلاک اور ایک سو پینتیس زخمی ہوگئے تھے۔ تاہم اس مرتبہ حکام نے فٹ بال کے شائقین سے درخواست کی ہے کہ وہ گروپ کی شکل میں باہر سڑکوں پر نکلنے سے گریز کریں۔
شہر میں گاڑیوں کے استعمال پر لگائی گئی پابندی کی تفصیلات بتاتے ہوئے بریگیڈئر جنرل قاسم موساوی کا کہنا تھا کہ اس پابندی کا اطلاق مقامی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے یعنی سعودی عرب اور عراق کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل ہوگا اور یہ پابندی پیر کی صبح چھ بجے تک برقرار رہے گی۔ واضح رہے کہ عراق کی فٹ بال ٹیم میں سنی اور شیعہ دونوں فرقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی شامل ہیں۔ نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ٹیم کی کامیابی نے عارضی طور پر ملک کو متحد کردیا ہے۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||