عراقی فٹبال ٹیم پر پابندی میں نرمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے عراق پر عائد پابندی میں نرمی کر دی ہے اور اب عراق کی ٹیم اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ میچ کھیل سکے گی۔ فیفا نے عراق کی فٹبال ایسوسی ایشن ’آئی ایف اے‘ پر ایک سال کی پابندی اس وقت لگائی تھی جب عراق نے اپنی اولمپک کمیٹی اور کھیلوں کی تمام قومی فیڈریشنز تحلیل کر دی تھیں۔ فیفا کے بیان کے مطابق یہ پابندی وقتی طور پر اٹھائی گئی ہے۔ فیفا کو اب بھی اس بات پر تشویش ہے کہ عراق کی حکومت ملک میں کھیل کی تنظیموں کو براہ راست کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ فیفا کا کہنا ہے کہ اگر عراق نے سے متعلقہ قواعد کی پھر خلاف ورزی کی تو یہ پابندی بحال ہو جائے گی۔ فیفا کے صدر سیپ بلاٹر نے ایک آسٹریلوی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پُر امید ہیں کہ عراقی حکومت پر اس دباؤ کے نتیجے میں عراق کھیل کی تنظیموں کے معاملے میں اپنا رویہ بدلے گا۔ ’عراق ایشیائی فٹبال چیمپیئن ہے، اور جب اس کی ٹیم نے پچھلے سال ملیشیا میں یہ ٹائٹل جیتا تھا تو اس سے عراقی عوام نہ صرف انتہائی خوش ہوئی بلکہ قومی ٹیم کی یہ جیت ان کے لیے ایک امید کی کرن بھی تھی۔‘ عراق اور آسٹریلیا کے درمیان کوالیفائنگ میچ یکم جون کو برِسبین میں اور سات جون کو دبئی میں جھیلے جائیں گے۔ آسٹریلیا کوالفائی کرنے کے لیے ایشیائی گروپ کی ٹیموں میں سرِ فہرست ہے جبکہ عراق آخری نمبر پر ہے۔ |
اسی بارے میں عراقی فٹ بال ٹیم کی رکنیت معطل26 May, 2008 | کھیل بلندی پر میچ: فیفا کی پابندی معطل28 May, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||