بلندی پر میچ: فیفا کی پابندی معطل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی فٹ بال فیڈریشن فیفا نے بلندی پر کھیلے جانے والے فٹ بال میچوں پر پابندی کو معطل کر دیا ہے۔ فیفا کے صدر سیپ بلیٹر کا کہنا ہے’اس پر دوبارہ بات چیت کر سکتے ہیں۔‘ بلیٹر نے یہ بات فیڈریشن کے عالی اہلکاروں کی آسٹریلیا میں ایک میٹنگ کے بعد کہی۔ بولیویا دنیا کا سب سے اونچا عالمی کھیل کا مقام ہے۔ بولیویا نے شکایت کی تھی کہ اس کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ اونچائی پر کھیلے جانے والےمیچز پر پابندی معطل ہے اور ماہرین کا ایک گروپ اس بات کی تفتیش کرے گا کہ اونچائی پر کھیلنے سے کھلاڑیوں کے لیے کیا مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ کمیٹی اس بات کی بھی جانچ کرے گی کہ اونچائی، شدید گرمی اور نمی کے تناسب میں کھیلنے کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ فیفا نے دسمبر میں نو ہزار دو فٹ سے اوپر میچوں کھیلنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ فیفا کےاصول وضوابط کے مطابق کھلاڑی نو ہزار بائیس فٹ سے زیادہ اونچائی پر تبھی میچوں میں حصہ لے سکتے ہیں جب انہیں نئی آب و ہوا سے مانوس ہونے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا جائے اور نو ہزار آٹھ سو تینتالیس فٹ کی بلندی پر میچوں کے لیے پندرہ دن کا وقت ضروری ہے۔ لیکن فٹ بال کلبوں عالمی ٹورنامنٹ سے صرف پانچ دن پہلے ہی کھلاڑیوں کو جانے دیتے ہیں۔ فیفا کے ان قوانین سے جنوبی امریکی ممالک میں ہل چل مچ گئی تھی۔ خاص طورسے بولیویا میں جہاں کا ہرنانڈو سائلز سٹیڈیم سمندر سےگیارہ ہزار سات سو چالیس فٹ اوپر ہے۔ گزشتہ ماہ جنوبی امریکن فٹ بال کو فیڈریشن کے نو ممالک نے بولیویا کے ساتھ مل کر فیفا کے نئے قوانین کے مخالفت میں دستخط کیے تھے۔ فیفا کے اصول میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے فیفا کےصدر نے کہا کہ اس فیصلے پر اتفاق سے پہلے انہوں نے جنوبی امریکہ کی مخالفت کو دھیان میں رکھا ہے۔ 2010 کے ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے کھلاڑی اونچائی پر میچ کھیل سکتے ہیں جبکہ فیفا اس کوشش میں ہے کہ وہ اس پریشانی کا کوئی مستقل حل نکال لے۔ اونچائی پر میچ کھیلنے پر پابندی طبی پہلوؤں کو ذہن میں رکھ کر لگائی گئی تھی کیونکہ اونچائی پر کھیلنے میں ميزبان ٹیم کو مہمان ٹیموں کے بنسبت فائدہ حاصل ہے۔ | اسی بارے میں عراقی فٹ بال ٹیم کی رکنیت معطل26 May, 2008 | کھیل نائجیرین فٹبالر سات ماہ بعد ملک روانہ 10 May, 2008 | کھیل رونالڈو اور مرد طوائفوں کا سکینڈل30 April, 2008 | کھیل گھانا کا کھلاڑی، اسرائیل کا جھنڈا20 June, 2006 | کھیل برازیل، فرانس کوارٹر فائنل میں 27 June, 2006 | کھیل برازیل اور کوریا فاتح، فرانس برابر13 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||