امریکیوں نے چوکی خالی کردی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوجیوں نے مشرقی افغانستان میں دوردراز مقام پر قائم کی گئی اُس چوکی کو خالی کر دیا ہے جو علاقے میں شدت پسندوں کے ہاتھوں اتوار کو نو امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے کے بعد قائم کی گئی تھی۔ اس سلسلے میں جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ چوکی عارضی تھی اور اب علاقے میں باقاعدہ گشت جاری رکھا جائے گا۔ اتوار کو ہونے والی ہلاکتیں دو ہزار ایک میں شروع ہونے والی امریکی آپریشن کے بعد افغانستان میں امریکی فوجیوں کا سب سے بڑا جانی نقصان بتایا جاتا ہے۔ نیٹو کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے دوران حملہ آووروں کا بھی بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ بیان میں حملہ آووروں کا نام نہیں لیا گیا لیکن افغانستان میں بالعموم اور اس علاقے طالبان حملوں میں شدت آئی ہے اگرچہ افغانستان میں کئی دوسرے گروپ بھی سرگرمِ عمل ہیں۔ اتوار کو نورستان اور کنڑ صوبے کے سرحدی اتصال پر واقع ونات کے فوجی چوکی پر اطلاعات کے مطابق سو سے دو سو سرکشوں نے حملے کیا۔ کچھ حملہ آور دفاعی لائن توڑ کر امریکی فوجیوں کے عارضی اڈے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ | اسی بارے میں افغانستان دھماکہ، اکیس ہلاک13 July, 2008 | آس پاس افغانستان: ہلاکتیں، متضاد اطلاعات05 July, 2008 | آس پاس افغانستان :پانچ فوجی ہلاک22 June, 2008 | آس پاس افغانستان: خودکش حملہ، 6 ہلاک20 June, 2008 | آس پاس افغانستان: جنگ کے خوف سے بھگدڑ17 June, 2008 | آس پاس نیٹو کو افغانستان میں وسائل کی کمی03 June, 2008 | آس پاس افغانستان:نیٹو کے دو فوجی ہلاک20 May, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||