افغانستان دھماکہ، اکیس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افغانستان میں ایک مشتبہ خود کش بم حملے میں سترہ شہری اور چار پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ دھماکہ ارزگان صوبے کے دیہرد ضلع کی ایک مارکیٹ میں مقامی وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے ہوا۔ صوبائی پولیس کے سربراہ جمعہ گل نے بی بی سی کو بتایا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار خود کش بمبار پولیس کی گاڑی سے جا ٹکرایا۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران افغانستان میں شدت پسند حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک مقامی افسر نے خبر رساں ادارے رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ’ان حملوں کے لیے طالبان ذمہ دار ہیں‘۔ مقامی افسر کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ حال ہی میں اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری لڑائی میں شہریوں کی ہلاکتوں میں گزشتہ برس کے مقابلے تقریباً تین گناہ اضافہ ہوا ہے۔ | اسی بارے میں افغانستان: ہلاکتیں، متضاد اطلاعات05 July, 2008 | آس پاس ’امریکی بمباری، 22 شہری ہلاک‘06 July, 2008 | آس پاس ’امداد افغان تعمیرِ نو پر خرچ کریں‘06 July, 2008 | آس پاس طالبان نے امریکی ہیلی کاپٹر مار گرایا02 July, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||