BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 28 March, 2008, 09:20 GMT 14:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بصرہ: 130 ہلاک، مہلت میں اضافہ
بدھ کے روز جنگجو پوزیشنز لیتے ہوئے
ہتھیار ڈالنے والے افراد کو نقد رقوم بھی دینے کا اعلان کیا گیا ہے
عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے بصرہ میں عراقی سکیورٹی فورسز سے برسرِپیکار شیعہ ملیشیا کو ہتھیار ڈالنے کے لیے دی جانے والی مہلت میں آٹھ اپریل تک اضافہ کر دیا ہے جبکہ شہر میں جاری لڑائی میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک سو تیس تک پہنچ گئی ہے۔

ان جھڑپوں میں اب تک ساڑھے تین سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

نوری المالکی نے بدھ کو بصرہ میں شیعہ ملیشیا کو ہتھیار ڈالنے کے لیے بہتّر گھنٹوں کی مہلت دی تھی اور کہا تھا کہ بصورت دیگر انہیں’ کڑی قیمت‘ ادا کرنی پڑے گی۔اس دھمکی کے جواب میں مہدی ملیشیا کے رہنما نے کہا تھا کہ وزیراعظم مالکی بصرہ سے جائیں اور مذاکرات شروع کریں۔

تاہم اب عراقی وزیراعظم نے نہ صرف غیر مسلح ہونے کی مہلت میں دس دن کا اضافہ کر دیا ہے بلکہ ہتھیار ڈالنے والے افراد کو نقد رقوم بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگاروں کے مطابق عراقی وزیراعظم نے بصرہ میں فتح تک جنگ کرنے کا اعلان کر کے اپنی ساکھ کو داؤ پر لگا لیا ہے۔

ادھر بصرہ میں عراقی فوج اور مہدی ملیشیا کے مابین چوتھے دن بھی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جمعرات کو عراق کے دارالخلافہ بغداد اور قوت میں بھی پر تشدد جھڑپیں ہوئیں اور حکام نے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر بغداد میں کرفیو نافذ کر دیا۔

بغداد کے جنوب میں واقع شہر بصرہ اور ہلہ کے قصبے میں دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کی اطلاعات موصو ل ہورہی ہیں۔

بصرہ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ شہر میں پینے کا پانی اور خوراک کی قلت ہورہی ہے۔ایک رہائشی نے جمعرات کو بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عراقی فوجی دکانیں توڑ کر خوراک اور پانی کی بوتلیں نکال لیتے ہیں اور بعد میں دکانوں اور سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کو آگ لگا دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ’میں اس وقت کھڑکی سے باہر دیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن باہر اتنا دھواں اور بدبو پھیلی ہوئی ہے کہ ایسا کرنا ممکن نہیں۔ سب کچھ جل چکا ہے۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد