BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 March, 2008, 21:33 GMT 02:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بش: بصرہ کریک ڈاؤن کی تعریف
 نورالمالکی
نورالمالکی ذاتی طور پر اس کارروائی کی نگرانی کر رہے ہیں
امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے بصرہ شہر میں شیعہ ملیشیا کے خلاف عراقی فورسز کو کارروائی کرنے کا حکم دینے پر عراقی وزیراعظم نور المالکی کی تعریف کی ہے۔

صدر بش نے اوہایو میں خطاب کے دوران وزیراعظم نورالمالکی کا ذکر کیا اور ان کے فیصلے کو ’جراتمندانہ فیصلہ‘ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے عراقی سیکیورٹی افواج کی ترقی کا اظہار ہوتا ہے۔صدر بش نے کہا کہ سیکیورٹی کی بہتری سے اہم قانون سازی ممکن ہو گی اور معیشت کو بہتر بنایا جا سکے گا۔

انہوں خطاب کے دوران ایک بار پھر اپنے اس دعوے کا اعادہ کیا کہ مسلح شیعہ جنگجوؤں میں سے کچھ کو ایران کی سرپرستی حاصل ہے۔ صدر بش نے کہا کہ عراقی سیکیورٹی فورسز بصرہ میں ان جنگجوؤں اور جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف ایک کٹھن لڑائی لڑ رہی ہیں جن میں سے بہت سوں کو ایران سے سرمایہ، تربیت اور اسلحہ ملتا ہے۔

اس دوران عراقی وزیراعظم نورالمالکی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ شیعہ جنگجوؤں کے خلاف لڑائی آخر تک جاری رکھیں گے۔ بصرہ میں شیعہ ملیشیاؤں اور عراقی سیکیورٹی افواج کے درمیان جھڑپوں کو اب تین دن ہو چکے ہیں۔

عراق کے جنوبی شہر بصرہ سے ملنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ عراقی فوج اور مہدی ملیشیا کے مابین تیسرے دن بھی شدید لڑائی جاری رہی جبکہ عراقی دارالحکومت بغداد میں پُر تشدد جھڑپوں کے بعد حکام نے کرفیو لگا دیا ہے۔

بصرہ میں شیعہ ملیشیا کے خلاف عراقی فوج کی کارروائی کے بعد تشدد کے واقعات میں اب تک ستر سے زائد لوگ ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

عراقخوف کےسائے
بصرہ کے لوگ خوف کے سائے تلے زندہ ہیں
مظاہروں کی ویڈیو
بصرہ میں برطانوی فوج اورمظاہرین میں جھڑپیں
بصرہ میں تشدد
عراقیوں اور برطانوی فوج کے درمیان جھڑپیں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد