عراق:4 ہزار امریکی فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اتوار کے روز بغداد میں چار امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد عراق پر پانچ سالہ قبضے کے دوران مرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ زخمی امریکی فوجیوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہیں۔ زخمی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد اپنے جسم کے مختلف حصے کھو چکے ہیں۔ اتوار کے روز چار امریکی فوجی اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی گاڑی کو جنوبی بغداد کے علاقے میں پیٹرولنگ کے دوران بم سے آڑا دیا گیا۔ عراق میں امریکی فوجیوں کو سب سے زیادہ نقصان سڑک پر نصب کیے جانے والے بموں سے ہوا۔ امریکہ نے عراق میں بھاری جانی نقصان اٹھانے کے باوجود تیس ہزار مزید امریکی فوجی تعینات کیے جس کے بعد صورتحال قدرے بہتر ہوگئی اور ہر مہینے تشدد کے واقعات میں مرنے والے شہریوں کی تعداد دو ہزار ماہانہ سے گھٹ کر چار سو پر پہنچ گئی۔ لیکن پچھلے دو مہینوں میں عراق میں تشدد کی ایک نئی لہر آئی ہے۔ اس نئی لہر میں خواتین خود کش بمبار بھی میدان میں اتری ہیں جس سے شہریوں کی ہلاکتوں میں ایک بار پھر تیزی آ گئی ہے۔ اتوار کو تشدد کے مختلف واقعات میں پچاس سے زائد لوگ ہلاک ہوئے۔ تشدد کی وارداتوں میں خود کش حملے اور محفوظ سمجھے جانے والے گرین زون پر مارٹر گولوں کی بارش کر دی گئی جس سے کم از کم پندرہ شخص ہلاک ہو گئے۔ عراق میں عام شہریوں کی ہلاکت کے بارے میں متضاد دعوے کیے جاتے ہیں۔ بعض عالمی تنظمیوں کے مطابق عراق پر امریکی حملے کے بعد مرنے والے عام لوگوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جبکہ عراقی حکومت مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ کم بتاتی ہے۔ | اسی بارے میں ’عراق پر حملے کا فیصلہ درست تھا‘20 March, 2008 | آس پاس عراق میں امریکی طاقت عیاں 20 March, 2008 | آس پاس بغداد: راکٹوں کی بوچھاڑ، 50ہلاک23 March, 2008 | آس پاس عراق میں اجتماعی قبر دریافت09 March, 2008 | آس پاس خودکش حملے اور فائرنگ، 29 ہلاک23 March, 2008 | آس پاس عراق: شہری ہلاکتوں میں اضافہ01 March, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||