’برطانوی فوج کا منفی اثر پڑا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بی بی سی کی طرف سے عراق کے جنوبی صوبے بصرہ میں کرائے گئے کے ایک سروے کے مطابق لوگوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ صوبے میں برطانوی فوجیوں کی موجودگی کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ سن دو ہزار تین میں عراق پر حملے کے بعد سےبرطانوی فوجیں بصرہ کی سیکورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال رہی تھیں۔ اتوار کو برطانوی فوجیں یہ ذمہ داریاں عراق کے حکام کے حوالے کر رہی ہیں۔ اس عوامی تجزیے کے دوران نو سو بائیس افراد سے سوالات پوچھے گئے جس میں سے چھیاسی فیصد نے برطانوی فوجیوں کی موجودگی کا صوبے پر منفی اثر پڑا ہے۔ بصرہ میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ بعض لوگوں کو خدشہ ہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز میں شیعہ ملیشیاء کے عناصر شامل ہو گئے ہوں۔ اتوار کو سکیورٹی کی ذمہ داریاں عراق کے حکام کے حوالے کرنے کے بعد برطانوی فوجیوں کا کردار عراقی پولیس اور سکیورٹی فورسز کی تربیت تک محدود ہو جائے گا۔ اس وقت عراق میں ساڑھے چار ہزار برطانوی فوجی تعینات ہیں۔ تاہم اگلے سال موسم بہار تک عراق میں برطانوی فوجیوں کی تعداد کم کر کے ڈھائی ہزار کر دی جائے گی۔ | اسی بارے میں عراق سےفوج کی واپسی: اعلان متوقع21 February, 2007 | آس پاس عراق میں فوج کم کریں گے: بلیئر21 February, 2007 | آس پاس عراق: ’خون خرابے کےذمہ دارنہیں‘22 February, 2007 | آس پاس امریکہ کی جیت یا تنہائی ؟22 February, 2007 | آس پاس 15 برطانوی فوجی ایرانی قبضے میں23 March, 2007 | آس پاس ’ایران کا اقدام بلا جواز ہے‘25 March, 2007 | آس پاس عراق:کاربم دھماکوں میں چودہ ہلاک08 June, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||