اسرائیلی کمانڈوز کا حملہ، چار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی کمانڈوز نے غربِ اردن کے شہر بیت اللحم میں ایک کار پر فائرنگ کر کے چار فلسطینی شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں اڑتالیس سالہ محمد شہادہ بھی شامل ہیں جو اسلامی جہاد کے ایک سینیئر رہنما تھے۔ ان کے علاوہ احمد البلبول بھی اس فائرنگ میں ہلاک ہوئے۔ ان کی عمر بھی اڑتالیس برس تھی۔ احمد العقصیٰ برگیڈ کے رہنما تھے۔ دیگر دو ہلاک شدگان کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ان کا تعلق بھی اسلام جہاد گروپ سے تھا۔ اس واقعہ کے چند گھنٹے بعد فلسطینی شدت پسندوں نے غزہ سے اسرائیل کے علاقے سیدروت میں کم از کم چار راکٹ داغے۔ تاہم اس حملے میں جس کی ذمہ داری رائٹرز نیوز ایجنسی کے بقول اسلامی جہاد نے قبول کی ہے، کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ تنظیم نے اس حملے کو بیت اللحم کارروائی کا ابتدائی جواب قرار دیا۔ غزہ کی پٹی میں تشدد بھڑک اٹھنے سے ایک ہفتے میں ایک سو پچیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی کمانڈوز کی ایک ٹیم نے جو مقامی لوگوں کے بھیس میں تھی اور فلسطینی میں رجسٹر ہونے والی گاڑی چلا رہی تھی، شدت پسندوں کی گاڑی پر گولیوں کی برسات کر دی۔ اسرائیلی حکام نے اس حملے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ کمانڈوز شدت پسندوں کو گرفتار کرنا چاہتے تھے لیکن جو انہوں نے دیکھا کہ شدت پسند مسلح تھے تو انہیں گولی چلانی پڑی۔ اسلامی جہاد اور حماس کے فلسطینی اہلکاروں نے اس اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ’دشمن‘ نے جو کیا ہے اس سے جنگ بندی کی باتوں کی اہمیت کم ہوگئی ہے۔ بدھ کو ہی اسرائیلی فوج نے اسلامی جہاد کے ایک شدت پسند کو غربِ اردن کے شہر تلکرم میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ غزہ میں گزشتہ چند دنوں سے خاموشی تھی اور اسرائیلی فوج نے فلسطینی شدت پسسندوں کی جانب سے راکٹ حملوں میں کمی کے بعد اپنی کارروائی کی شدت کم کر دی تھی۔ مصر کی حکومت اسرائیل اور فلسطین کے درمیان معاہدے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ حماس نے اس معاہدے کے لیے اپنی شرائط میں یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیلی غزہ میں اپنی کارروائی بند کرے اور سرحدوں کو کھولے جس کے بدلے میں حماس کی طرف سے اسرائیلی پر راکٹ باری نہیں ہوگی۔ |
اسی بارے میں اسرائیلی حملے: درجنوں فلسطینی ہلاک01 March, 2008 | آس پاس ’غزہ میں بدترین انسانی بحران‘06 March, 2008 | آس پاس رائس: ’تشدد کی ذمہ دار حماس ہے‘04 March, 2008 | آس پاس اسرائیلی فوج غزہ سے واپس03 March, 2008 | آس پاس فرانس: فلسطین امدادی کانفرنس17 December, 2007 | آس پاس فلسطین پر امریکہ اسرائیل مذاکرات19 June, 2007 | آس پاس امداد بحال کر دی جائے گی: امریکہ17 June, 2007 | آس پاس ’حماس۔فری‘ کابینہ اسرائیل کو منظور17 June, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||