اسرائیلی مدرسے پر حملہ، آٹھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مغربی یروشلم میں ایک یہودی مدرسے پر حملے میں کم سے کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دو میں سے ایک حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا ہے جبکہ پولیس دوسرے کی تلاش کر رہی ہے۔ اسرائیل میں ایمرجنسی سروس کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی طرف سے کیے جانے والے اس حملے میں تقریباً تیس لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مدرسے میں طالب علموں کی عمر اٹھارہ سے تیس برس کی بیچ ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح شخص نے کتب خانے میں داخل ہو کر فائرنگ کر دی جہاں تدریس کا سلسلہ جاری تھا۔ اس مدرسے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کا تعلق غرب اردن میں یہودیوں کو بسانے کی تحریک سے ہے جن کا نظریہ ہے کہ غرب اردن یہودیوں کے پاس ہونا چاہیے نہ کہ فلسطینیوں کے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سالوں میں یہ اپنی نوعیت کا بد ترین حملہ ہے۔ سن دو ہزار سات میں یروشلم کے اندر ایک بھی حملہ نہیں ہوا تھا۔ فلسطینی تنظیم حماس نے حملے کی تعریف کی اور اسے دلیرانہ اقدام قرار دیا، تاہم اس نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ حماس نے کہا کہ وہ پہلے ہی غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف پائے جانے والے غصے کے بارے میں متنبہ کر چکی ہے۔ امریکہ صدر جارج بُش، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے اس حملے کی مذت کی ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کرسپن تھورلڈ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی عوام اور دنیا بھر میں یہودیوں کے لیے یہ ایک پریشان کن واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائئل اس کے جواب میں کارروائی کر سکتا ہے۔ گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں کارروائی کی تھی جس میں متعدد شہریوں سمیت ایک سو بیس سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو گئے تھے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایسی کارروائیوں کا مقصد فسلطینیوں کی طرف سے راکٹوں کے حملوں کو روکنا ہے۔ |
اسی بارے میں اسرائیلی حملے: درجنوں فلسطینی ہلاک01 March, 2008 | آس پاس ’غزہ میں بدترین انسانی بحران‘06 March, 2008 | آس پاس رائس: ’تشدد کی ذمہ دار حماس ہے‘04 March, 2008 | آس پاس اسرائیلی فوج غزہ سے واپس03 March, 2008 | آس پاس فرانس: فلسطین امدادی کانفرنس17 December, 2007 | آس پاس فلسطین پر امریکہ اسرائیل مذاکرات19 June, 2007 | آس پاس امداد بحال کر دی جائے گی: امریکہ17 June, 2007 | آس پاس ’حماس۔فری‘ کابینہ اسرائیل کو منظور17 June, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||