’ایرانی عوام سے معافی مانگے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے کتنی ہی پابندیاں کیوں نہ لگ جائیں ایران اپنےجوہری پروگرام سے نہیں ہٹے گا۔ ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ’بے شک وہ پابندیاں لگانے کے راستے پر چلتے رہیں لیکن ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔ وہ سو سال تک قراردادیں منظور کرتے رہیں۔‘ ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے امریکہ کی طرف سے اقتصادی پابندیوں کی دھمکی اور اقوام متحدہ کے جوہری ادارے کی رپورٹ پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ اوراس کے اتحادیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران پر جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوشیش کرنے کے الزامات عائد کرنے پر معافی مانگیں۔ اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے ادارے آئی اے ای اے نے جمعہ کو اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں شفاف رویہ اختیار کیئے ہوئے ہے تاہم اس نے ان الزامات کا جواب نہیں دیا ہے کہ اس نے خفیہ طور جوہری ہتھیار بنانے کے کوششیں کی تھیں۔ آئی اے ای اے کی رپورٹ کے بعد امریکہ کی وزیر خارجہ کنوڈولیزارائس نے کہا کہ ایران کے خلاف تیسری مرتبہ پابندیاں عائد کرنے کا قوی جواز موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ائی اے ای اے کی رپورٹ سے صاف ظاہر ہے کہ یورینیم کی افزودگی کے خاتمے کے لیے ایران کی طرف سے لیے جانے والے اقدامات ناکافی ہیں اور واشنگٹن اس کے خلاف مزید پابندیاں لگوانے کی کوشش کرے گا۔’ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان امریکہ، برطانیہ، چین، فرانس اور روس سوموار کو اس سلسلے میں مزید اقدام کرنے کے لیے غور کریں گے۔ تاہم ایران کے صدر نے آئی اے ای اے کی تازہ رپورٹ کو ایران کی تاریخی فتح قرار دیا ہے۔ |
اسی بارے میں ایران سے سنگساری کی منسوخی مطلوب07 February, 2008 | آس پاس عراق پر امریکہ، ایران مذاکرات09 February, 2008 | آس پاس امریکہ ایران پرنئی پابندیوں کا حامی 23 February, 2008 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||