خلیج میں غیر ارادی تصادم کے خطرات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
خلیج میں غیر ارادی طور پر تصادم ہونے کے خطرات امریکی بحریہ کے اس اعتراف سے ظاہر ہوتے ہیں کہ ایرانی کشتیاں شاید امریکن بحری جہازوں کے لیے ظاہری خطرہ نہیں تھیں۔ اس حالیہ واقعہ کی انیس سو اٹھاسی کے اُس واقعہ سے مماثلت ہے جب امریکی طیارہ بردار جہاز ای ایس ایس ونسینز نے ایرانی مسافر بردار طیارہ مار گرایا تھا۔ ونسینز کا عملہ اس دو سو نوے مسافروں کو لے جانے والے طیارے کو جنگی جہاز سمجھ بیٹھے تھے۔ امریکی حکام کا ونسینز کے واقعہ میں کہنا تھا کہ جہاز کا عملہ اتنے شدید دباؤ میں ہوتا ہے کہ وہ فوجی مشقوں کی طرح خاص حالات کی توقع کرتے ہیں۔ کیا حالیہ واقعہ میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہو گا۔ اس بات پر شک و شبہات ہیں کہ کس نے وارننگ دی تھی جو کہ امریکی جہاز نے ریکارڈ کی۔’میں تمہاری طرف بڑھ رہا ہوں اور چند ہی لمحوں میں تم دھماکے سے اُڑ جاؤ گے‘۔ امریکہ کی جاری کردہ فلم میں یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ یہ ٹرانسمیشن ایرانی موٹر بوٹ سے امریکی جہاز کے لیے تھی۔ لیکن معلوم ہوا کہ یہ ریڈیو ٹرانسمیشن تھی جسے فلم میں بعد میں ڈالا گیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹرانسمیشن کسی اور جہاز یا ساحل پر پڑے ریڈیو ٹرانسمیٹر کی بھی ہو سکتی ہے۔ ایران نے اپنی فلم بھی جاری کی ہے جس میں امریکی جہاز سے اپنی شناخت اور منزل کا پوچھا گیا ہے۔ یہ ایرانی آواز بہت بھاری اور مختلف ہے اس آواز سے جو کہ امریکی فلم میں ہے۔ اس سوال پر امریکی عملے نے کہا کہ وہ بین الاقوامی پانیوں میں ہیں۔ امریکی فلم میں یہ بھی نہیں دکھایا گیا کہ ایرانی موٹر بوٹ امریکی جہاز کے پاس ہیں۔ تاہم امریکا کا کہنا ہے کہ ایرانی موٹر بوٹ نے جارحیت دکھائی جب کہ ایران کا کہنا ہے کہ یہ تفتیش کا معمول کا طریقہ ہے۔ لمحہ فکر یہ ہے کہ دونوں ممالک میں وینسینز کے واقعہ کے بیس برس بعد ممکنہ طور پر ٹرانسمیشن کا کنفیوژن پیدا ہوا ہے۔ ایران اور امریکہ میں کھچاؤ اس امریکی رپورٹ کے بعد کم ہوا ہے جس کے مطابق ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا لیکن دونوں ممالک میں تناؤ برقرار رہے گا کیونکہ اس خطے پر دونوں ہی اپنا اثر و رسوخ رکھنا چاہتے ہیں۔ | اسی بارے میں آبنائے ہرمز: ایرانی فلم بھی جاری10 January, 2008 | آس پاس آبنائے ہرمز واقعےکی ویڈیو جاری08 January, 2008 | آس پاس ایرانی کارروائی خطرناک: رائس07 January, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||