انجلینا جولی اچانک عراق میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی وڈ کی اداکارہ اینجلینا جولی اقوامِ متحدہ کی خیرسگالی سفیر کی حیثیت سے اچانک عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئی ہیں۔ بتیس سالہ اداکارہ عراق کی جنگ سے متاثر ہونے والے بیس لاکھ افراد کی امداد کے لیے کی جانے والی کوششوں کو تیز کرنے کی غرض سے عراق پہنچی ہیں۔ سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے اینجلینا جولی نے کہا کہ عراقی خاندانوں کی مدد کے لیے زیادہ امداد کی ضرورت ہے خاص طور سے ان لوگوں کے لیے جنہیں جنگ کی وجہ سے اپنے گھروں سے دور جانا پڑا۔ بغداد میں ہالی وڈ کی اداکارہ نے امریکی فوجیوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا اور امریکی جنرل پیٹراؤس، سینئر سفارت کاروں اور عراق میں بے گھر ہونے والے افراد کی نگہبانی کرنے والے وزیر کے ساتھ بھی ملاقات کی۔
انجلینا جولی نے اقوامِ متحدہ کے مشن کے سربراہ سٹیفان ڈی مستورا کے ساتھ بھی بات چیت کی اور ایک امریکی اہلکار کے مطابق وہ عراق کے وزیرِ اعظم نوری المالکی سے بھی ملاقات کریں گی۔ ہالی وڈ کی اس اداکارہ نے گزشتہ برس اگست میں عراق کے ایک پناہ گزیں کیمپ کا بھی دورہ کیا تھا۔ عراق میں بیس لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوئے ہیں اور انجلینا جولی کے مطابق ’ان لوگوں کی بحالی کے لیے ایک مربوط منصوبہ موجود ہے۔‘ عراقی متاثرین میں ایک اندازے کے مطابق اٹھاون فیصد بارہ سال سے کم عمر کے بچے ہیں: اداکارہ کا کہنا تھا: ایک ایسی جگہ پر جہاں کہیں بھی کچھ ہو سکتا ہے متاثرہ بچوں کی یہ تعداد بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ اور عراق کے اہلکاروں پر زور دیں گی کہ وہ اقوامِ متحدہ کی پناہ گزینوں سے متعلق ایجینسی کے کارکنوں کو زیادہ بہتر سکیورٹی فراہم کریں۔ | اسی بارے میں سکیورٹی فائرنگ: دو عراقی ہلاک02 January, 2006 | آس پاس عراق: سال آخری دن 14 افراد ہلاک 01 January, 2006 | آس پاس عراق میں بارہ شیعہ ہلاک29 December, 2005 | آس پاس جیل سے فرار، متعدد قیدی ہلاک28 December, 2005 | آس پاس کربلا میں اجتماعی قبر دریافت27 December, 2005 | آس پاس متعدد عراقی پولیس اہلکار ہلاک26 December, 2005 | آس پاس آٹھ عراقی فوجی ہلاک، سترہ زخمی23 December, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||