عراق: سال آخری دن 14 افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں دو ہزار پانچ کے آخری دن بمباری اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں کم از کم چودہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پانچ افراد شمالی عراق میں اس وقت ہلاک ہو گئے جب خالص نامی قصبے میں سنی فرقے کی نمائندگی کرنے والی ایک مذہبی جماعت کے مقامی صدر دفاتر کے قریب بم کا ایک دھماکہ ہوا۔ بغداد میں دو پولیس والے ہلاک اور کئی دوسرے اس وقت زخمی ہوگئے۔ یہ لوگ پولیس کی ایک کار کے نیچے ہونے والے ایک دھماکے کا نشانہ بنے۔ اس کے علاوہ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے بغداد کے جنوب میں ایک سیوریج پلانٹ میں چھپائی جانے والی پانچ نعشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق ان پانچ افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ اس سے دو روز قبل عراقی حکام کا مطابق شدت پسندوں نے بارہ شیعہ مسلمانوں کو ان کے گھروں میں داخل ہو کر قتل کر دیا تھا۔ مقتولین کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور وہ سنی اکثریت والے ایک قصبے لطیفیہ میں رہائش پذیر ہے۔ |
اسی بارے میں دو ہزار پانچ آفات کا سال رہا: سروے 30 December, 2005 | آس پاس فرانس عراق سے فوج نکالے: اغواکار29 December, 2005 | آس پاس عراق میں بارہ شیعہ ہلاک29 December, 2005 | آس پاس سات جولائی کے بعد نسلی منافرت میں اضافہ16 December, 2005 | آس پاس ’فسادات کو سختی سے روکیں گے‘13 December, 2005 | آس پاس مصرکے انتخابات میں تشدد01 December, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||