BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 December, 2005, 17:23 GMT 22:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مصرکے انتخابات میں تشدد
برادر ہوڈ پارٹی کے حامی پولیس کے مد مقابل کھڑے ہیں
حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ پولیس ان کے حامیوں کو ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہے
مصر میں پارلیمانی انتخابات کے آخری مرحلے میں حزبِ اختلاف اور پولیس کے مابین جھڑپیں ہوئی ہیں۔

مصر کے انسانی حقوق کے ادارے نے بتایا کہ حزب اختلاف کا ایک حامی ہلاک ہو گیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

پولیس نے ایسے علاقوں میں جانے کے راستوں پر رکاوٹیں کھڑیں کر دی ہیں جہاں اپوزیشن اور ’مسلم برادر ہوڈ‘ پارٹی کی پوزیشن مضبوط ہے۔

ان پرتشدد واقعات کا آغاز اپوزیشن پارٹیوں کے سینکڑوں کارکنوں کی گرفتاری سے ہوا۔

انتخابات کے نگران ججوں کے نمائندے محمودالہودری نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت نے رکاوٹیں نہ ہٹائیں تو وہ ججوں کو الیکشن کے عمل سے باہر نکال لیں گے۔

انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ہم نے دیکھا ہے کہ پولیس نے کچھ علاقوں میں پولنگ سٹیشن بند کیے ہوئے ہیں۔ ان پولنگ سٹیشنوں پر دورہ کرنے والے ججوں کو بھی اندر نہیں جانے دیا گیا‘۔

وزارت داخلہ کے ترجمان پولیس جنرل ابراہیم حماد نے بتایا کہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں لیکن ووٹروں کو داخلے سے نہیں روکا جا رہا۔

امریکہ نے مصر پر زور دیا ہے کہ لوگوں کو آزادانہ طریقے سے ووٹ کا حق استعمال کرنے دیا جائے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی تشدد اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

اس مرحلے میں پارلیمنٹ کی 454 نشتوں میں سے 136 پر انتخاب کا عمل جاری ہے جس کے لیے ایک کروڑ شہری ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

’مسلم برادر ہوڈ‘ پارٹی انتخابات کے پہلے دو مراحل میں اپنی نشستوں کی تعداد پانچ گنا بڑھانے میں کامیاب ہو چکی ہے۔ اس وقت اس کے پاس 76 نشستیں ہیں۔

اگرچہ اس پارٹی پر قانونی طور پر پابندی ہے لیکن اس کے امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

مصر کے انتخابات
ووٹر ووٹ ڈالنے کے لیے سیڑھی کا استعمال کر رہے ہیں

پارٹی کا کہنا ہے کہ جمعرات کے انتخابی مرحلے کے علاقوں میں اس کے پانچ سو سے زائد کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے صدر حسنی مبارک کی حکمران پارٹی پر الزام لگایا ہے کہ اس نے برادر ہوڈ کی انتخابی مہم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

انتخابات کے نگرانوں کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روز انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران تشدد، لڑائی جھگڑے اور دھاندلی کی اطلاعات ملی تھیں۔

ججوں نے بھی لڑائی کے دوران سیکیورٹی اداروں کی عدم مداخلت پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایاہے اور دوسرے مرحلے کے نتائج کے بارے میں دریافت کیا ہے۔

حکمران پارٹی این ڈی پی کو انتخابات میں بہت سے دھچکے لگیں ہیں لیکن پھر بھی وہ اب تک 201 نشستیں جیت چکی ہے اور توقع ہے کہ یہ پارٹی بالآخر اکثریت حاصل کر لے گی۔

حتمی نتائج آنے میں ابھی مزید ایک ہفتہ لگے گا۔

برادر ہوڈ کے رہنما مہدی اعکیف
برادر ہوڈ پارٹی پر پابندی ہے

عرب امور پر بی بی سی کے تجزیہ نگار ماجدی عبدالہادی کا کہنا ہے کہ تشدد کے باوجود ان انتخابات کے مصر کی سیاست پر دور رس تائج مرتب ہوں گے۔

مسلم برادر ہوڈ پارٹی کی غیر متوقع کامیابی سے حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان طاقت کا توازن بدل گیا ہے۔

ان انتخابات نے برادر ہوڈ پارٹی کو پارلیمنٹ میں ایک قانونی پلیٹ فارم مہیا کر دیا ہے۔ بطور ممبران پارلیمنٹ اس پارٹی کے ممبران کے پاس بھی اب گرفتاری کے بغیر حکمران پارٹی پر تنقید کرنے کا موقع ہو گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد