پوپ کی حمایت میں ہزاروں کا مجمع | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
رومن کیتھولک فرقے سے تعلق رکھنے ہزاروں افراد پاپائے روم پوپ بینڈیکٹ کی حمایت کے لیے ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز سکوائر میں جمع ہوئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے روم کی ایک یونیورسٹی کے ساٹھ سے زائد پروفیسر اور طلبہ نے پوپ کے یونیورسٹی میں آ کے خطاب کرنے کی مخالفت یہ کہتے ہوئے کی تھی کہ ایک سیکیولر درسگاہ سے مذہبی رہنما خطاب نہیں کر سکتے تھے۔ اس کے بعد ویٹیکن نے یونیورسٹی کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔ تاہم ویٹیکن نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ پوپ کے ساتھ یک جہتی کا مظاہرہ کریں۔ سینٹ پیٹرز سکوائر میں پوپ کے ہفتہ وار خطاب کو سننے کے لیے ایک لاکھ سے زائد لوگ جمع تھے جو معمول سے زیادہ ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں اساتذہ سے کہا کہ وہ دوسروں کی رائے کا بھی احترام کریں۔ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ نے پوپ کی طرف سے 1633 میں ماہرِ فلکیات گلیلیو کے مقدمے کی حمایت کرنے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ گلیلیو پر مسلمہ کلیسائی عقائد کے خلاف کام کرنے کا مقدمہ چلایا گیا تھا اور انہیں مجبور کیا گیا تھا کہ وہ اپنے زمین کے سورج کے گرد گھومنے کے نظریہ سے دستبردار ہو جائیں۔ |
اسی بارے میں پوپ بینیڈکٹ کو سادگی کا مشورہ16 December, 2007 | آس پاس چینی بشپ کو پوپ کی منظوری21 September, 2007 | آس پاس پوپ نے امن مذاکرات پر زور دیا09 June, 2007 | آس پاس ’عراق: کچھ مثبت حاصل نہیں ہوا‘09 April, 2007 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||