بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے مغربی صوبہ ارزگان میں ایک بم دھماکے سے پانچ افراد ہلاک اور تقریبا بیس زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بم ایک موٹر سائیکل میں رکھا گيا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور تین بچے شامل ہیں۔ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اس دھماکے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے لیکن ارزگان میں طالبان کافی سرگرم ہیں۔ اس سال پہلے بھی اس علاقے میں ایک خودکش حملے ہوا تھا جس میں سترہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں بارہ سکول کے بچے شامل تھے۔ طالبان کے خلاف نیٹو اور افغان فوجوں کی کارروائی میں اس برس تین ہزار سے بھی زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ | اسی بارے میں کابل: راکٹ حملہ، پانچ ہلاک 15 December, 2007 | آس پاس موسیٰ قلعہ پر طالبان کا قبضہ ختم11 December, 2007 | آس پاس موسیٰ قلعہ: دو طالبان رہنماء گرفتار10 December, 2007 | آس پاس موسیٰ قلعہ پر کنٹرول کی کوششیں08 December, 2007 | آس پاس افغانیوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے04 December, 2007 | آس پاس آدھی ہلاکتیں غیر ملکیوں کےہاتھوں 21 November, 2007 | آس پاس ’جنگی اخراجات، ڈیڑھ کھرب ڈالر‘14 November, 2007 | آس پاس چھ امریکی، تین افغان فوجی ہلاک10 November, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||