موسیٰ قلعہ پر طالبان کا قبضہ ختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیٹو حکام کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے شہر موسیٰ قلعہ کو بغیر کسی مزاحمت کے طالبان کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔ موسیٰ قلعہ طالبان کے زیر کنٹرول افغانستان کا واحد قابل ذکر شہر تھا۔ افغان، امریکی اور برطانوی افواج سات دسمبر سے موسیٰ قلعہ میں طالبان کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے تھے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ طالبان نے قریبی پہاڑوں پر پناہ لے لی ہے۔ نیٹو افواج کے حملے سے پہلے طالبان نے ہلمند کے گورنر کی طرف سے ہتھیار پھینکنے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ طالبان نے اس سال فروری میں موسیٰ قلعہ پر دوبارہ قبضہ کر لیا تھا۔ گزشتہ روز افغان وزیر دفاع نے موسیٰ قلعہ سے دو اہم طالبان رہنماؤں ملا متین اخوند اور ملا رحیم اخوند کو گرفتار کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ کابل میں بی بی سی کے نامہ نگار ڈیوڈ لوئن کے مطابق طالبان کے قبضے کے بعد سے موسیٰ قلعہ افغانستان میں منشیات کے کاروبار کا گڑھ بن گیا ہے۔ نامہ نگار کے مطابق طالبان اس وقت مزاحمت ترک کر کے پہاڑوں میں غائب ہوگئے جب انہیں یقین ہوگیا تھا کہ وہ فضائی حملوں کی تاب نہیں لا سکیں گے۔
تاہم نامہ نگار کا کہنا ہے کہ توقع یہی ہے کہ طالبان دوبار منظم ہو کر جوابی حملہ کرینگے، اس لیے نیٹو اور افغان افواج کو موسیٰ قلعہ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنا ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی فوج موسیٰ قلعہ میں اپنی چھاؤنی بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، لیکن شہر کے دفاع کی ذمہ داری افغان افواج کی ہی ہوگی۔ موسیٰ قلعہ میں جب آپریشن جاری تھا تو برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن نے ہلمند کا دورہ کیا اور اپنے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقے سے طالبان کے خاتمے کا اہم کام سرانجام دے رہے ہیں۔ | اسی بارے میں موسیٰ قلعہ: دو طالبان رہنماء گرفتار10 December, 2007 | آس پاس موسیٰ قلعہ پر کنٹرول کی کوششیں08 December, 2007 | آس پاس ُموسٰی قلعہ میں فوجی آپریشن جاری04 December, 2007 | آس پاس چالیس طالبان کی ہلاکت کا دعوٰی01 September, 2007 | آس پاس موسٰی قلعہ پر بات چیت نہیں: طالبان06 February, 2007 | آس پاس طالبان سے قبضہ چھڑانے کی تیاری03 February, 2007 | آس پاس طالبان کا قبضہ اور حکومتی تردید02 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||