کابل: راکٹ حملہ، پانچ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گورنر ہاؤس کے قریب ہونے والے ایک راکٹ حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک جبکہ پانچ سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ راکٹ حملہ سنیچر کی صبح مقامی وقت کے مطابق آٹھ بج کر بیس منٹ پر کیا گیا اور اس کی آواز کم و بیش پورے دارالحکومت میں سنی گئی۔ گورنر اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔ ابتداء میں افغان حکام نے بتایا تھا کہ ایک کار خودکش حملہ ہوا ہے۔ گورنر ہاؤس کے قریب کھڑی ایک گاڑی میں پانچ راکٹ رکھے گئے تھے جس میں سے صرف دو راکٹ پھٹ کر آپس پاس واقع عمارتوں پر گرے۔ وزارتِ داخلہ کے ایک پریس افیسر نے بتایا کہ ایک راکٹ بظاہر ریموٹ کنٹرول سے داغا گیا۔ شہر میں راکٹ گھاس کے بڑے ڈھیروں میں چھپا کر اسمگل کیے جاتے رہے ہیں۔ ستمبر میں کابل میں ایک فوجی بس کو حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں تیس افغان فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ |
اسی بارے میں کابل میں خود کش حملہ،تیرہ ہلاک05 December, 2007 | آس پاس کابل: امریکی فوجی ہلاک06 October, 2007 | آس پاس کابل: خودکش حملے میں کئی ہلاکتیں02 October, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||