کابل: خودکش حملے میں کئی ہلاکتیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اطلاعات کے مطابق کابل میں ایک خودکش بمبار نے پولیس کی ایک بس کے قریب خود کو اڑا دیا ہے۔ حکام کے مطابق اس حملے میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ افغان پولیس کے مطابق بس میں پولیس کے اہلکار سوار تھے۔ ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ منگل کے روز ہونے والا دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ بس کی چھت تباہ ہوگئی ہے۔ افغان وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ہمارے پاس ابتدائی طور پر دس کے قریب ہلاکتوں کی رپورٹ ہے۔‘ گزشتہ سنیچر کو بھی کابل میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں ستائیس افغان فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ طالبان نے سنیچر کے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان اس سال ہونے والی لڑائیوں میں لگ بھگ 3000 افراد مارے گئے ہیں۔ | اسی بارے میں کابل: فوجیوں کی بس میں دھماکہ29 September, 2007 | آس پاس کابل بس دھماکہ، متعدد فوجی ہلاک29 September, 2007 | آس پاس طالبان کا کرزئی سے مذاکرات سے انکار30 September, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||