کابل: فوجیوں کی بس میں دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجیوں سے بھری ہوئی ایک بس میں دھماکہ ہوا ہے جس سے کئی لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جہاں دھماکہ ہوا وہاں تباہی اور بربادی کے آثار کے سوا کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔ بس کے چیتھڑے اڑ گئے اور انسانی جسموں کے اعضا اور خون ہر جگہ بکھرا ہوا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اس بس میں افغان سکیورٹی افواج کے اہلکار تھے۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق مرنے والوں کی تعداد دس ہے جبکہ کئی زخمی ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ عین اس وقت ہوا جب فوجی اس بس میں سوار ہوئے ہی تھے۔ دھماکے میں کئی راہ گیر بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ابھی تک دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ اس سال جون میں پولیس اہلکاروں کے لے کر جانے والی ایک بس میں خود کش حملہ ہوا تھا جس سے پچیس افراد مارے گئے تھے۔ | اسی بارے میں ’افغان صورتِ حال بد سے بدتر‘12 June, 2007 | آس پاس فضائی حملہ: 21 افغان شہری ہلاک09 May, 2007 | آس پاس ہلمند میں دسیوں طالبان ہلاک31 May, 2007 | آس پاس قندھار: دو بم دھماکے، چھ ہلاک17 May, 2007 | آس پاس خوست میں دو دھماکے، پانچ ہلاک22 April, 2007 | آس پاس کابل میں دھماکہ چار افراد ہلاک14 March, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||