فضائی حملہ: 21 افغان شہری ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے مقامی اہلکاروں کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے جنوبی علاقہ میں کیے گئے ایک فضائی حملے میں کم از کم 21 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلمند کے گورنر اسداللہ رفا نے بتایا ہے کہ یہ ہلاکتیں سنگین ضلع ميں پیش آئی ہیں جہاں نیٹو فوج اور طالبان کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہریوں کے گھروں پر حملے میں عورتیں اور بچے بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکی فوج نے کہا کہ اس سنگین میں جاری لڑائی کے سبب اس کے ایک جوان کی ہلاکت ہوئی ہے لیکن شہریوں کی ہلاکت کی کوئی اطلاعات موصول نہيں ہوئی ہيں۔امریکی فوج کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ سنگین سے 25 کلومیٹر دور شدت پسندوں نے امریکی فوج پر فائرنگ کی اور راکٹ سے گرینیڈ اور مارٹر سے حملہ کیا۔ خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق میجر ولیم میشیل کے مطابق فوج نے کئی شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا’شہریوں کی ہلاکت کی اب تک کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ صرف دشمنوں کی جانب ہی ہلاکتیں ہوئی ہيں‘۔ اسد اللہ وفا نے بتایا کہ شہریوں کی ہلاکتیں اس وقت پیش آئیں جب نیٹو فوج کے طیارے سنگین علاقہ سے شدت پسندوں کو نکالنے میں امریکی فوج کی مدد کر رہے تھے۔ امریکی فوج پر کئی مرتبہ اس قسم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں کہ وہ طالبان پر حملوں کے دوران شہریوں کی زندگی کے بارے ميں فکر نہیں کرتے ہیں۔ جنوری میں نیٹو نے کہا تھا کہ گزشتہ برس ہونے والی شہریوں کی ہلاکتیں ان کی سب سے بڑی غلطی تھی اور انہوں نے آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ شہریوں کی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ اور حکومت کی جانب سے افغانیوں کی زندگی نہ بچا پانے کے سبب عوام کا غصہ بڑھ رہا ہے۔ جس علاقہ پر حملہ ہوا ہے وہاں کے باشندوں کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اور افعان فوج نے ان پر علاقہ میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ طالبان جنگجو چھپنے کے لیے عام شہرویوں کے گھروں کا استمعال کرتے ہیں جس کے سبب شہریوں کی ہلاکتیں ہوتی ہیں۔ ان حالات میں فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے کے بارے میں یہ پتہ لگانا مشکل ہو جاتا ہے کہ مرنے والے شہری تھے یا شدت پسند۔ | اسی بارے میں افغانستان: امریکی طیاروں کی بمباری 02 July, 2005 | صفحۂ اول افغان چوکی پر حملہ، دو فوجی ہلاک02 August, 2004 | صفحۂ اول افغانستان: 10 چینی باشندے ہلاک10 June, 2004 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||