افغان چوکی پر حملہ، دو فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب ایک افغان فوجی چوکی پر مشتبہ طالبان کے حملے میں دو افغان فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ افغانستان کے ایک فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران دو حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ مشرقی افغانستان میں زہاورا کے نزدیک کیا گیا۔ کارروائی میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا اور افغان فوج کو فضائی مدد فراہم کی۔ جھڑپ کے دوران ایک حملہ آوور کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ حکام نے الزام لگایا ہے کہ یہ حملہ سابق طالبان انتظامیہ کے حمایتیوں نے کیا ہے۔ دریں اثناء جریدے نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان نے امریکی اور افغان فوج اور عام شہریوں پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ساتھ 1500 میل لمبی سرحد پر مشرق اور جنوب میں قندھار کے نزدیک لڑائی میں قدرے اضافہ ہوا ہے۔ امریکی فوجی اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے جریدے نے کہا کہ اس سال مختلف حملوں میں تیئس امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ سال ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد بارہ تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||