 |  طالبان افغانستان میں کارروائیاں کرتے رہتے ہیں |
افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں نامعلوم مسلح افراد نے بلدیاتی حکومت کے ایک افسر اور اس کے پانچ محافظوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔ صوبے کے گورنر شیر محمد اخوندزادہ نے بی بی سی کو بتایا کہ خانے شین کی ضلعی انتظامیہ کے افسر طاؤس خان ایک مقامی جھگڑے میں ثالثی کر رہے تھے۔ ان کی گاڑیوں کے قافلے پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ گھر واپس آرہے تھے۔ گورنر نے کہا کہ حملہ آوروں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں اکثر طالبان کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔ |