BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 July, 2004, 06:38 GMT 11:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان: سیکیورٹی کا نیا منصوبہ
افغان الیکشن ورکر
حال میں انتخابات کے منتظمین پر کئی حملے ہوئے ہیں
افغانستان میں امریکی فوج نے اکتوبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ایک نئے سکیورٹی آپریشن کا اعلان کیا ہے۔

منگل کے روز افغانستان میں اتحادی فوج کے امریکی کمانڈر لیفٹنینٹ جنرل ڈیوڈ بارنو نے خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کو بتایا کہ اس آپریشن کا نام ’لائٹننگ ریسولو‘ رکھا گیا ہے اور اس کا مقصد اقوام متحدہ کی ان انتحابات میں مدد دینا ہے۔ نو اکتوبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے تمام انتظامات اقوام متحدہ کے سپرد ہیں۔

کابل میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق انتخابات کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنا امریکی کمان والی اس بین الاقوامی فوج کے لیے بہت مشکل کام ہوگا۔ اس وقت افغانستان میں تقریباً بیس ہزار فوجی موجود ہیں لیکن اس تعداد میں کمی کی جائے گی۔

افغانستان میں اس وقت حالات اتنے غیر مستحکم ہیں کہ روزانہ ملک کے کسی علاقے سے حملے اور لڑائی کی رپورٹ آتی ہے۔ پچھلے تین روز میں پُر تشدد واقعات میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اب تک افغانستان میں پینسٹھ لاکھ ووٹروں نے اپنا اندراج کیا ہے۔ تاہم ملک کے چونتیس میں سے انیس صوبوں میں نصف سے کم آبادی نے ووٹنگ کے لیے اپنے نام کا انداج کیا ہے۔

صدارتی انتخابات نو نومبر کو ہونگے لیکن کابل کے باہر غیر مستحکم صورتحال کے باعث پارلیمانی انتخابات کو اگلے سال تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد