ہلمند میں دسیوں طالبان ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ ہلمند میں شروع کی جانے والی تازہ فوجی کارروائی میں دسیوں باغی طالبان ہلاک کردیے گئے ہیں۔ افغانستان کے سب سے زیادہ شورش زدہ صوبہ ہلمند میں افغان سکیورٹی فورسز اور صوبہ میں تعینات نیٹو افواج میں شامل برطانوی فوج کی اِس مشترکہ کارروائی کا مقصد افغان حکومت کا عمل دخل القاعدہ کے اس گڑھ تک پھیلانا ہے۔ مقامی لوگوں نے حکومت کے اِس دعویٰ کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے کئی طالبان کے بجائے عام شہری ہیں۔ طالبان نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ہیلی کاپٹر انہوں نے مار گرایا ہے جبکہ نیٹو کے ترجمان نے بھی یہ اقرار کیا کہ ایسا ممکن ہے۔ نیٹو کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے گرنے کی جگہ بھیجی جانے والی فوجی ٹیم پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا اور نتیجتا اس ٹیم کو تباہ شدہ ہیلی کاپٹر تک پہنچنے کے لیے فضائی حملے کی درخواست کرنا پڑی۔ اِسی دوران وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ جنوب مشرقی صوبے زابل میں سکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر گھات لگا کر کیے جانے والے باغی گروپ کے ایک حملے میں سولہ پولیس اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔ وزارت داخلہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملک کے مغرب میں طالبان پر کیے جانے والے ایک جوابی حملے میں دس مبینہ طالبان باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغانستان میں تعینات غیر ملکی افواج کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں انہوں نے خاصی پیش رفت کی ہے لیکن طالبان کے حملوں کی وجہ سے ان پر مسلسل دباؤ رہا ہے۔ | اسی بارے میں چھ طالبان شدت پسند’ہلاک‘30 May, 2007 | آس پاس ’طالبان حملوں میں شدت کا خدشہ‘16 May, 2007 | آس پاس ’افغانستان سے جانے کا امکان نہیں‘ 16 May, 2007 | پاکستان جی ایٹ: وزرائے خارجہ مذاکرات30 May, 2007 | آس پاس پاکستان کی اہمیت مسلمہ ہے: قصوری29 May, 2007 | پاکستان کرم ایجنسی: تحریری معاہدہ24 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||