چھ طالبان شدت پسند’ہلاک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں اتحادی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق امریکی اور افغان افواج نے جلال آباد کے نزدیک چھ مشتبہ طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔ بیان کے مطابق اس واقعے میں کوئی شہری یا اتحادی فوجی زخمی نہیں ہوا۔ طالبان ہلاکتوں کا یہ واقعہ جلال آباد کے جنوب میں واقع پہاڑی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب افغان اور اتحادی افواج نے ایک ایسے مکان کوگھیرے میں لینے کی کوشش کی جس پر شبہ تھا کہ وہ طالبان جنگجوؤں کی کمین گاہ ہے۔ اس موقع پر اتحادی فوج کے جوانوں پر فائرنگ کی گئی اور جوابی فائرنگ سے چھ طالبان ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ دریں اثناء اتحادی اور افغان فوج نے خوست میں دو علیحدہ علیحدہ واقعات میں تین مشتبہ طالبان شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا۔ اتحادی فوج کے مطابق ان افراد سے شدت پسندی کی کارروائیوں کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔ اتحادی فوج کے ترجمان میجر کرس بیلچر کے مطابق’ ہم ان شدت پسندوں کو تلاش کر کے گرفتار کرتے رہیں گے جو افغانستان میں قیامِ امن اور ترقی کے دشمن ہیں‘۔ یاد رہے کہ اس وقت افغانستان میں تیس ہزار اتحادی اور دس ہزار امریکی فوجی طالبان اور القاعدہ کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔ | اسی بارے میں افغانستان: مظاہرین پر پولیس فائرنگ28 May, 2007 | آس پاس قندھار: دو بم دھماکے، چھ ہلاک17 May, 2007 | آس پاس ’طالبان حملوں میں شدت کا خدشہ‘16 May, 2007 | آس پاس ملا داد اللہ کو ہلاک کر دیا گیا13 May, 2007 | آس پاس فضائی حملہ: متعدد افغان شہری ہلاک09 May, 2007 | آس پاس کابل، دو امریکی ہلاک دو زخمی06 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||