کابل، دو امریکی ہلاک دو زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک جیل کے باہر ایک شخص نے جو افغان فوجیوں کی وردی میں ملبوس تھا فائرنگ کرکے دو امریکی فوجیوں کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جیل کی حفاظت پر معامور افغان فوجیوں نے جوابی فائرنگ کرکے اس شخص کو ہلاک کر دیا۔ افئانستان میں تعیانات اتحادی فوجی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے امریکی فوج کابل میں نو تعمیر شدہ قید خانے پر معامور افغان فوجیوں کو تربیت دے رہے تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ نیا قید خانے میں جہاں انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیئے جارہے ہیں گوانتانامو سے لائے جانے والے قیدیوں کو رکھا جائے گا۔ اس سے قبل افغانستان کے صوبے فرح میں چھ گھنٹے تک جاری رہنے والی ایک جھڑپ کے نتیجے میں آٹھ پولیس اہلکار اور کم از کم چار طالبان ہلاک ہوگئے تھے۔ افغان پولیس کا کہنا ہے کہ اس جھڑپ کی ابتدا اس وقت ہوئی جب پولیس کی گشت کرنے والی ایک پارٹی پر سنیچر کو گھات لگا کر ایک حملہ کیا گیا۔ صوبائی پولیس کے سربراہ جنرل آغا ثاقب کا کہنا ہے کہ اس جھڑپ میں طالبان بھی ہلاک ہوئے ہیں لیکن صرف چار لاشیں برآمد ہو سکی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کے علاوہ دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ افغانستان کا مغربی حصہ جنوبی حصے کے برخلاف نسبتاً پر امن ہے اور اس طرف تشدد کی وارداتیں کم ہوتی ہیں۔ جنرل ثاقب کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں میں سے دو ہمسایہ صوبے ہلمند سے آئے تھے جہاں طالبان کے خلاف نیٹو افواج کا آپریشن جاری ہے۔ | اسی بارے میں افغانستان :طالبان کا قبضہ ختم 20 February, 2007 | پاکستان کینیڈا: افغانستان سے نکلنے کا دباؤ 13 February, 2007 | آس پاس افغان نیٹو: رچرڈز کی جگہ میکنل04 February, 2007 | آس پاس ’افغانستان سے اب نہیں جائیں گے‘12 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||