BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 13 May, 2007, 05:42 GMT 10:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ملا داد اللہ کو ہلاک کر دیا گیا
ملا داد اللہ
ملا داد اللہ کا نام امریکہ کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں بھی تھا
افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کے فوجی کمانڈر ملا داد اللہ کو ملک کے جنوبی علاقے میں ایک لڑائی کے دوران ہلاک کر دیا گیا ہے۔

افغان خفیہ ادارے کے ترجمان کے مطابق ان کی ہلاکت افغان اور مغربی افواج کے ایک مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں عمل میں آئی۔


ملا داد اللہ کی لاش کو قندھار لے جایا گیا ہے جہاں بی بی سی کے ایک نامہ نگار نے بھی ان کی لاش دیکھی ہے۔

ادھر ملا داد اللہ کے ترجمان شہاب الدین اتل نے بی بی سی اردو سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے دعوٰی کیا ہے کہ ملا داد اللہ کی ہلاکت کی خبر افغان اور امریکی پروپیگنڈہ ہے۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی ملا داد اللہ کی ہلاکت یا گرفتاری کی جھوٹی خبریں آتی رہی ہیں اس لیے افغان حکام نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کے لیے لاش دکھانے کا فیصلہ کیا۔

ملا داد اللہ نے حال ہی میں بی بی سی کو بتایا تھا کہ ان کے پاس سینکڑوں خودکش بمبار ہیں جو ان کے حکم پر افغانستان میں موجود غیر ملکی فوجیوں کے خلاف آپریشن کر سکتے ہیں۔

ملا داد اللہ کا تعلق جنوبی افغانستان میں ہونے والی اغواء کی حالیہ وارداتوں سے بھی جوڑا جاتا رہا ہے۔ ہرات میں بی بی سی کے الیسٹر لیتھ ہیڈ کے مطابق ملا داد اللہ کی جانب سے غیرملکیوں کے سر قلم کیے جانے کی ویڈیوز بھی جاری کی جاتی رہی ہیں۔

ملا داد اللہ سنہ 2001 میں افغانستان میں امریکی کارروائی کے آغاز سے قبل طالبان کی دس رکنی رہنما کونسل کے رکن تھے۔ نیٹو حکام کی جانب سے انہیں’ افغانستان کا سب سے بڑا طالبان کمانڈر‘ قرار دیا جاتا تھا اور ان کا نام امریکہ کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں بھی شامل تھا۔

اسی بارے میں
ملا داد اللہ کون ؟
19 May, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد