کابل میں خود کش حملہ،تیرہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغان وزارتِ دفاع کے مطابق دارالحکومت کابل میں ایک خودکش حملے میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خود کش حملہ آور ایک کار میں سوار تھا اور اس نے اپنی کار افغان فوجیوں کی ایک بس سے ٹکرا دی۔ وزارتِ دفاع کے مطابق ہلاک شدگان میں چھ فوجی اور سات عام شہری شامل ہیں جبکہ اس واقعے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالات نازک ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والی بس بالکل تباہ ہوگئی۔ یہ خود کش حملہ کابل میں ایک ہفتے کے دوران تیسرا اور گزشتہ دو دن میں فوجی بس پر ہونے والا دوسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل منگل کو بھی نیٹو کے قافلے پر ایسا ہی حملہ ہوا تھا جس میں بائیس افراد زخمی ہوگئے تھے۔ ادھر افغانستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس کا کہنا ہے کہ فوجیوں پر حملے اتحادی اور نیٹو افواج کی کارروائیوں کا ردعمل ہو سکتے ہیں | اسی بارے میں ’نیٹو بمباری سے افغان مزدور ہلاک‘28 November, 2007 | آس پاس افغانستان: خود کش حملہ، آٹھ ہلاک24 November, 2007 | آس پاس آدھی ہلاکتیں غیر ملکیوں کےہاتھوں 21 November, 2007 | آس پاس کابل: خودکش حملے میں کئی ہلاکتیں02 October, 2007 | آس پاس کابل بس دھماکہ، متعدد فوجی ہلاک29 September, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||