’نیٹو بمباری سے افغان مزدور ہلاک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمال مشرقی افغان صوبے نورستان کےگورنر کے مطابق نیٹو افواج کے طیارے سے گرائے جانے والے ایک بم سے سڑک کی تعمیر میں مصروف بارہ مزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔ گورنر تمیمی نورستانی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ’ہمارے پاس اطلاعات تھیں کہ وہاں شدت پسند موجود ہیں۔ اس اطلاع پر اتحادی فوجوں نے فضائی کارروائی کی لیکن بعد ازاں ہمیں پتہ چلا کہ مارے جانے والے تمام بارہ افراد مقامی تعمیراتی کارکن تھے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ہلاک شدگان ایک خیمے میں موجود تھے جس پر بم آ گرا اور وہ سب ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے بی بی سی کابل کے نمائندے کو بتایا کہ یہ واقعہ منگل کو پیش آیا۔ تاحال افغانستان میں سرگرمِ عمل اتحادی افواج کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ نورستان کی پہاڑیاں افغانستان کے بلند ترین اور دشوار گزار ترین علاقوں میں سے ایک ہیں اور منشیات اور اسلحہ کے سمگلر انہیں اپنے قافلوں کی نقل و حرکت کے لیے استعمال کرتے ہیں۔اس علاقے کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے رواں برس میں امریکی فوج نے اس علاقے میں کارروائیاں بھی کی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی نیٹو کے سربراہ جاپ ڈی ہوف شیفر نے کہا تھا کہ ان کی تنظیم افغان شہریوں کی ہلاکتوں پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور اس حوالے سے وہ اپنے لائحہ عمل تبدیل کر چکے ہیں۔ | اسی بارے میں افغانستان: خود کش حملہ، آٹھ ہلاک24 November, 2007 | آس پاس آدھی ہلاکتیں غیر ملکیوں کےہاتھوں 21 November, 2007 | آس پاس چھ امریکی، تین افغان فوجی ہلاک10 November, 2007 | آس پاس افغان خود کش حملہ، 40 ہلاک07 November, 2007 | آس پاس نیٹو اجلاس میں وزراء کی مشکلات24 October, 2007 | آس پاس افغانستان: فرینڈلی فائر میں ہلاکتیں25 August, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||