عبدالحئی کا کڑ بی بی سی اردوڈاٹ کام، پشاور |  |
 | | | افغانستان میں برطانیہ کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد تہتر ہوگئی ہے |
افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ جنوبی افغانستان میں ’فرینڈلی فائر‘ یعنی دوستانہ فائرنگ کے ایک واقعہ میں تین برطانوی فوجی ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔ کابل سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کے روز اس وقت پیش آیا جب برطانوی فوجیوں نے طالبان کے ساتھ ایک جھڑپ کے دوران جنگی طیاروں سے مدد کی درخواست کی۔ بیان کے مطابق جنگی طیارے نے اس جگہ پر ایک بم گرایا جہاں پر برطانوی فوجوں اور مبینہ طالبان جنگجوؤں کے درمیان شدید لڑائی جاری تھی۔ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اتحادی افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل فلوڈیا فوس کے مطابق ’انہیں برطانیہ کے تین فوجیوں کی بظاہر فرینڈلی فائر میں ہلاکت پر سخت دکھ ہے ۔۔۔ اتحادی  | مستقبل میں احیتاط  برطانیہ کے تین فوجیوں کی بظاہر فرینڈلی فائر میں ہلاکت پر سخت دکھ ہے ۔۔۔ اتحادی فوج اس بات کا تعین کرے گی کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا ہے اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات کو کس طرح روکا جاسکتا ہے  ترجمان اتحادی افواج |
فوج اس بات کا تعین کرے گی کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا ہے اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات کو کس طرح روکا جاسکتا ہے۔‘برطانیہ کی وزارت دفاع نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند کے علاقے کجکی ولسوالی میں امریکی طیارے نے جھڑپ کے دوران ایک بم گرایا جس سے تین برطانوی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ ان ہلاکتوں کے ساتھ ہی افغانستان میں دو ہزار ایک کے بعد برطانیہ کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد تہتر ہوگئی ہے، جن میں سے پچاس لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ کے سینکڑوں فوجی افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں تعینات ہیں، جسے طالبان کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ |