BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 24 November, 2007, 08:48 GMT 13:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان: خود کش حملہ، آٹھ ہلاک
فائل فوٹو
افغانستان میں اس برس 130 خود کش حملے ہوئے ہیں
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے نزدیک ہونے والے ایک خودکش حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک اطالوی فوجی اور تین بچے بھی شامل ہیں۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کے مطابق اس حملے میں تین اطالوی فوجیوں سمیت نو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ کابل سے دس کلومیٹر کی دوری پر واقع پغمان علاقے میں ایک پل پر ہوا جہاں اطالوی فوجی کام کر رہے تھے۔

بی بی سی کے نامہ نگار ڈیوڈ لاين کے مطابق افغانستان میں جاری جنگی حالات میں علیحدگی پسندوں نے خودکش حملوں کو اپنا ہتھیار بنا لیا ہے اور اب اس قسم کے حملے آئے دن ہوتے رہتے ہیں۔

اس برس افغانستان میں 130 خودکش حملے ہوئے ہیں۔ یہ تعداد چھ برس قبل طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد کسی بھی سال میں ہونے والے حملوں میں سب سے زيادہ ہے۔

اس قسم کے حملے زیادہ تر غیر ملکی فوج کو نشانہ بناتے ہیں لیکن حال میں ایسے امدادی منصوبوں کو بھی ان حملون کا نشانہ بنایا گیا ہے جہاں غیر ملکی کام کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
کابل: خودکش حملہ، 12 ہلاک
30 September, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد