BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 24 October, 2007, 18:05 GMT 23:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیٹو اجلاس میں وزراء کی مشکلات
امریکی فضائیہ
امریکہ کی فضائی فوج افعانستان میں سب سے زیادہ مدد دیتی ہے
نیٹو رکن ممالک کے وزراء دفاع کا دو روزہ اجلاس بدھ سے ہالینڈ میں شروع ہو گیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ نیدرلینڈ میں ہونے والے ان مذاکرات میں سب سے زیادہ اہمت کی حامل افغانستان کے لیے امریکہ کی طرف سے مزید اتحادی فوج کا مطالبہ اور ترکی۔عراق سرحد پر بڑھتی کشیدگی ہو گی۔

ان مذاکرات کے لیے اب دفاعی وزراء نیدرلینڈ کے شہر نورڈؤک میں جمع ہو رہے ہیں۔ پہلےان مذاکرات میں ترکی اور کرد جنگجوؤں کی جماعت پی کے کے کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات چیت شامل نہیں تھی تاہم پی کے کے علیحدگی پسندوں کے شمالی عراقی اڈوں سے حملے کے بعد حالات سنگین ہوگئے ہیں۔

امریکہ اور ترکی کے حامیوں نے ان حملوں کی مزاحمت کی ہے مگر ترکی سے کہا ہے کہ علاقے کے نازک سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے وہ اپنے ردِعمل پر غور کرے ۔ شمالی عراق، جہاں کرد اقلیت کی سب سے بڑی تعداد پائی جاتی ہے، وہ واحد علاقہ ہے جہاں نسبتاً سیاسی استحکام پایا جاتا ہے۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل یاپ ڈی ہوپ شفر نے بی بی سی سے گفتگو کے دوران نیٹو افواج پر بین الاقوامی سطح پر دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ’یہ ایک جدوجہد ہے۔ ہماری فوج پر اس وقت بے حد دباؤ ہے۔ افغانستان میں جاری اقوام متحدہ کا آپریشن، یورپی یونین آپریشن، اس کے علاوہ لبنان، چاڈ، دارفور، آپ اندازہ لگائیں کہ نیٹو افواج پر کتنا دباؤ ہے لیکن اِس دباؤ کے باوجود یہ میری اور چھبیس رکن ممالک کی ذمہ داری ہے کہ ہم دنیا کی توقعات پر پورے اتریں۔‘

بی بی سی کے دفاع کے نامہ نگار روب وٹسن کا کہنا ہے کہ نیٹو فوج کی مدد سے افغانستان میں طالبان کی حکومت کوگرائے ہوئے چھ سال ہو گئے ہیں، تاہم اب یہاں پر نیٹو کے اس مشن پر بہت سے سنگین سوال اٹھ رہے ہیں۔

امریکی دفاع کے وزیر روبرٹ گیٹس نے کہا ’میں اس بات سے مطمعن نہیں ہوں۔ تمام اتحادی فوج کو ملا کر اس میں دو کروڑ فوجی ہیں جن میں بحری اور فضائی فوج بھی شامل ہیں۔ مگر پھر بھی افغانستان کی ترقی کے لیے مزید وسیلے تلاش کرنا مشکل ہے!‘

نیٹو میں اب اس بات پر اختلافِ رائے ہے کہ کس قدر فوجی جارحیت کا استمعال کیا جائے اور بعض ملکوں کی حکومتوں پر دباؤ ہے کہ وہ نیٹو کے مشن سے اپنی فوجیں واپس بلا لیں۔ مگر اب امکان ہے کہ نیٹو کے دفاعی وزراء سے مزید فوجیوں کی مانگ کی جائے گی جس کا کام لڑائی کے آپریشن میں حصہ لینا نہیں بلکہ افغان حفاظتی فورس کی تربیت کرنا ہو گا جو افغانستان سے غیر ملکی فوج کے انخلا کے لیے حکمت عملی کا ایک حصہ ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد