ڈیورنڈ لائن تسلیم کرنے کا مطالبہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے شہر مزار شریف کے گورنر نے کہا ہے کہ افغانستان میں دیرپا امن قائم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت ڈیورنڈ لائن کو مستقل سرحد کے طور پر تسلیم کرے۔ یہ بات گورنر عطامحمد نور نے جمعرات کے روز مزارشریف کے گورنر ہاوس میں قبائلی عمائدین کے ایک اجتماع سے اپنے خطاب کے دوران کی۔علاقے کے تقریباً دوہزار قبائلی مشیران کی شرکت پر مشتمل اجتماع کا مقصد افعانستان میں قیام امن کے لیے کے لیے صلاح مشورہ تھا۔ عطا محمد نور نے کہا کہ افغانستان کے لیے موجودہ صورتحال میں عملی طور پر یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ وہ پاکستان کے پشتون علاقوں کو دوبارہ حاصل کر کے اپنا حصہ بنا سکے۔ ان کے بقول ڈیورنڈ لائن پر دونوں ملکوں کے درمیان تنازع ہی افغانستان میں مستقل قیام امن کی راہ میں بنیادی رکاوٹ ہے لہذا افغان حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے اس دعوے سے دستبردار ہوجائے۔ افغانستان میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی اعلی حکومتی اہلکار نے واضح الفاظ میں ڈیورنڈ لائن کے متعلق حکومتی پالیسی کے بارے میں ان خیالات کا اظہارکیا ہے۔ افغانستان کا دعوی ہے کہ پاکستان کے پشتون علاقے انکا حصہ ہیں جو ایک معاہدے کے تحت اٹھارہ سو ترانوے میں انگریزوں کے زیر کنٹرول آئے تھے جبکہ پاکستان ڈیورنڈ لائن کو دونوں ملکوں کے درمیان ایک مستقل سرحد قرار دے رہا ہے۔ عطامحمد نور کا تعلق پروفیسر برہان الدین کی تنظیم جماعت اسلامی سے ہے اور انکا شمار شمالی اتحاد کے اہم کمانڈروں میں ہوتا ہے۔ افغانستان میں شمالی اتحاد کے زیادہ تر سیاسی قائدین اور دانشور اپنے بحث مباحثوں اور نجی محفلوں میں ڈیورنڈ لائن کو مستقل سرحد قرار دینے کی حمایت کرتے ہیں۔ مبصرین کے بقول غیر پشتونوں کو یہ خوف لاحق ہے کہ اگر پاکستان کے پشتون علاقے افغانستان کے ساتھ دوبارہ مل گئے تو افغانستان میں پشتونوں کی آبادی اور بھی بڑھ جائے گی اور وہ مزیداقلیت میں تبدیل ہوکر افغانستان پر موجود ہ سیاسی کنٹرول کھو دیں گے۔ مزار شریف کےگورنر عطا محمد کے اس بیان پر افغان حکومت کا ردعمل ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔ | اسی بارے میں ’باڑ لگانے کا فیصلہ مضحکہ خیز‘08 January, 2007 | پاکستان ’باڑ،بارودی سرنگیں لگائیں گے‘03 January, 2007 | پاکستان پاکستانی منصوبے پر کرزئی کی تنقید 28 December, 2006 | آس پاس ڈیورنڈ لائن پر خار دار تار 24 October, 2003 | صفحۂ اول ڈیورینڈ لائن: حقیقی یا مجازی سرحد21 August, 2003 | صفحۂ اول ڈیورنڈ لائن پھر زندہ01.01.1970 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||