چین:کان میں دھماکہ ستّر ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے وسطی علاقے میں ایک کان میں ہونے والے دھماکے سے ستّر افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ چھبیس تاحال جائے حادثہ پر پھنسے ہوئے ہیں۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ دھماکہ صوبہ شینگ زی کے شہر لن فن میں ہوا ہے۔چین کا صوبہ شینگ زی کوئلے کی پیداوار کے لیے مشہور ہے۔ اطلاعات کے مطابق جائے حادثہ سے پندرہ افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ سرکاری ترجمان کے مطابق دھماکے کے بعد بتیس افراد پر مشتمل امدادی ٹیم بھیجی گیی مگر وہ سب بھی دھماکے کی جگہ پر پھنس گئے۔ ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے چینی کانوں کے مالکان نفع کی خاطر حفاظتی انتظامات کو بالائے طاق رکھ دیتے ہیں جس کے نتیجے میں اس قسم کے حادثات رونما ہوتے ہیں۔ چین کی کانیں دنیا کی خطرناک ترین کانوں میں شمار کی جاتی ہیں اور ایک اندازے کے مطابق ہر برس قریباً پانچ ہزار افراد ان کانوں میں ہونے والے مختلف حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اسی برس اگست میں چینی صوبےشانگ ڈونگ میں ایک سو اکیاسی کانکن اس وقت ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے جب کان میں سیلابی پانی بھر گیا تھا۔ چین کی حکومت نے حال ہی میں متنبہ کیا تھا کہ سرد موسم میں بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے کان میں کام میں اضافے سے حادثات اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ | اسی بارے میں چین:ایک سو بہتّر کان کن پھنس گئے18 August, 2007 | آس پاس چین: دو حادثات میں 34 ہلاک12 February, 2006 | آس پاس دھماکے میں باسٹھ کان کن ہلاک08 December, 2005 | آس پاس کوئلے کی کان میں دھماکہ، 68 ہلاک28 November, 2005 | آس پاس چین: کوئلے کان میں دھماکہ02 November, 2005 | آس پاس چین: ایک سو ستر کان کن پھنس گئے28 November, 2004 | آس پاس چینی کان میں دھماکہ: 56 ہلاک21 October, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||