چین: ایک سو ستر کان کن پھنس گئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین میں کوئلے کی ایک کان میں گیس کے دھماکے کی وجہ سے ایک سو ستر کان کن زیرزمین پھنس گئے ہیں۔ یہ حادثہ اتوار کی صبح مرکزی ریاست شانگزی میں حکومت کے زیرانتظام ایک کان میں پیش آیا۔ عینی شاہدین نے کان کے دہانوں سے کالا دھواں باہر آتے ہوئے دیکھا۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے وقت کان میں دوسو نوے سے زیادہ کان کن کام کررہے تھے۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق جو کان کن بچنے میں کامیاب رہے وہ کان کے دروازے کے قریب کام کررہے تھے۔ ہر سال چین میں کان میں ہونے والے دھماکے، آتشزدگی اور پانی بھر آنے کے واقعات کی وجہ سے ہزاروں کارکن ہلاک ہوجاتے ہیں۔ چین میں کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے حفاظتی معیار کافی کم تر ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||