چینی کان میں دھماکہ: 56 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین میں کوئلے کی کان میں گیس سے ہونے والے ایک دھماکے میں چھپن افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہینان کے صوبے میں زنمی شہر میں کان میں ہونے والے اس دھماکے کے بعد ایک سو پچاس مزدور کوئلے کی کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکہ کیسے ہوا۔ جب دھماکہ ہوا اس وقت کوئلے کی کان میں چار سو ے زیادہ مزدور کام کر رہے تھے۔ امدادی کارکن اس دھماکے میں زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ چین دنیا کا کوئلہ پیدا کرنے اور اسے استعمال کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ تاہم چین میں کان کنوں کی حفاظت کا ریکارڈ خراب ہے۔ چینی حکومت نے حالات بہتر بنانے کا وعدہ تو ضرور کیا ہے لیکن اعداد و شمار کے مطابق صرف اس سال اب تک تین ہزار سے زیاد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||